جماعت الدعوة کا ملی مسلم لیگ کے نام سے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

جماعت الدعوة کا ملی مسلم لیگ کے نام سے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان
جماعت الدعوة کا ملی مسلم لیگ کے نام سے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) جماعت الدعوةنے’ملی مسلم لیگ‘ کے نام سے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ ملی مسلم لیگ سنہ 2018ء کے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، اس کے سربراہ مذہبی سکالر اور جماعت الدعوة سے ایک طویل عرصے سے منسلک سیف اللہ خالد ہوں گے ۔جماعت الدعوة سے منسلک شخصیت کی طرف سے سیاسی جماعت بنانے کے اعلان پر بھارتی میڈیا نے روایتی واویلاشروع کردیا اور اسے ممبئی حملوں سے جوڑناشروع کردیا ۔
نیشنل پریس کلب میں ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کو حقیقی اسلامی اور فلاحی ملک بنانے کے لیے ملی مسلم لیگ بنائی گئی ، الیکشن کمیشن میں نئی سیاسی جماعت کے اندراج کے لئے درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔ ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد نے کہا کہ جماعت الدعوة 30 سال سے تعلیم خدمت اور دعوت کا کام کررہی ہے ،وہ اپنا کام اسی طرح جاری رکھے گی اور اب ملی مسلم لیگ اب قومی سطح سے لے کر یونین کونسل تک اپنا نظام بنائے گی۔


انھوں نے واضح کیا کہ جماعت الدعوة اور سیاسی تنظیم کا ملی مسلم لیگ کا تنظیمی ڈھانچہ الگ الگ ہے ۔ سیف اللہ خالد نے جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کو محسن قرار دیتے ہوئے کہ کہا کہ نظریہ پاکستان کی بنیاد جماعت الدعوة سمیت ہر جماعت سے مدد لیں گے، ’حافظ سعید کو بغیر کسی جرم کے نظر بند کیا گیا ہے اور حافظ سعید کی نظربندی ختم ہو تو ان سے پوچھیں گے کہ وہ کیا کردار ادا کرنا چاہیں گے؟۔انہوں نے کہا کہ ملی مسلم لیگ آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی اور ہم خیال جماعتوں کے ساتھ اتحاد بھی کرے گی۔

مزید :

قومی -