ملتان ہائیکورٹ کے احاطے میں فائرنگ سے خاتون قتل،ملزم نے خود کوگرفتاری کیلئے پیش کر دیا

ملتان ہائیکورٹ کے احاطے میں فائرنگ سے خاتون قتل،ملزم نے خود کوگرفتاری کیلئے ...
ملتان ہائیکورٹ کے احاطے میں فائرنگ سے خاتون قتل،ملزم نے خود کوگرفتاری کیلئے پیش کر دیا

  



ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ کے احاطے میں بھائی نے فائرنگ کرتے ہوئے پسند کی شادی کرنے والی بہن کو موت کے گھاٹ اتاردیا ہے، فائرنگ کے نتیجے میں وکیل سمیت 3 افراد بھی زخمی ہوگئے جبکہ ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ 

پولیس کے مطابق راجن پور سے تعلق رکھنے والی خاتون کلثوم بی بی نے چند ماہ قبل رفاقت سے پسند کی شادی کی تھی جس کے بعد لڑکی کے اہلخانہ نے ان کے خلاف کیس دائر کردیا تھا۔پسند کی شادی کرنے والا جوڑا منگل 8 اگست کو پیشی کیلئے عدالت آیا تو مرکزی دروازے پر موجود لڑکی کے بھائی ذوالقرنین نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں لڑکی سر میں گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کا شوہر رفاقت شدید زخمی ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر ایک وکیل سہیل بھی زخمی ہوا۔پولیس نے لڑکی کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا، واقعہ کے زخمیوں کو بھی فوری طور پر نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکھٹا کرنے کا آغاز کردیا۔پولیس کے مطابق ملزم ذوالقرنین کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

مزید : ملتان


loading...