کمیٹی نے رابطہ نہیں کیا، آج سپیکر سے ملوں گی: عائشہ گلالئی

کمیٹی نے رابطہ نہیں کیا، آج سپیکر سے ملوں گی: عائشہ گلالئی
کمیٹی نے رابطہ نہیں کیا، آج سپیکر سے ملوں گی: عائشہ گلالئی

  



اسلام آباد (اے پی پی، آئی این پی) تحریک انصاف کی باغی خاتون رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے غیر مناسب پیغامات کے معاملے پر تحقیقات کیلئے سپیکر قومی اسمبلی نے ابھی تک مجھ سے رابطہ نہیں کیا۔

پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے حوالے سے آج سپیکر سے ملاقات کروں گی تاکہ اس معاملے کو کمیٹی میں لے جایا جاسکے۔ انہوں نے کہا ابھی تک پارلیمنٹ کی بنائی خصوصی کمیٹی نے اور نہ ہی سپیکر نے مجھ سے کوئی رابطہ کیا ہے۔ آئی جی خیبرپختونخوا کا دعویٰ ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس مثالی ہے،اگر ایسا ہے تو بنوں میں میری بہن کے ہسپتال پر ہونے والے حملے کے ذمہ داران کو پکڑا جائے۔

پاناما فیصلے کے بعد امید پیدا ہو گئی ہے ،سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے شہدا کے خون کا حساب ضرور لیں گے،طاہر القادر ی نے وطن واپس آتے ہی زور دار اعلان کردیا

قبل ازیں قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے عائشہ گلالئی والد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچیں تو سب سے پہلے اپنے والد کا انٹری پاس بنوایا۔

مزید : اسلام آباد


loading...