نواز شریف کی ریلی روکنے کے لیے تحریک انصاف کے رہنما کی درخواست پر اسلام آباد ہا ئیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا

نواز شریف کی ریلی روکنے کے لیے تحریک انصاف کے رہنما کی درخواست پر اسلام آباد ...
نواز شریف کی ریلی روکنے کے لیے تحریک انصاف کے رہنما کی درخواست پر اسلام آباد ہا ئیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ریلی روکنے کے لیے دائر درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عثمان سعید بسرا نے نواز شریف کی ریلی روکنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس پر جسٹس عامر فاروقی نے سماعت کی ۔اس دوران جسٹس عامر فاروقی نے کہا کہ ریلی کا بڑا حصہ پنجاب میں ہو گا جو عدالتی دائرہ اختیار میں نے جس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ لاہور تک نکالی جانے والی ریلی اسلام آباد سے شروع ہو گی۔اس پر جسٹس عامر فاروقی نے کہا کہ ریلی کے شرکا فیض آبادمیں جمع ہو کر لاہور جائیں گے تو عدالت کا دائرہ اختیار کیسے ہو گا ؟۔عدالت نے تحریک انصاف کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

مزید خبریں :پاناما فیصلے کے بعد امید پیدا ہو گئی ہے ،سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے شہدا کے خون کا حساب ضرور لیں گے،طاہر القادر ی نے وطن واپس آتے ہی زور دار اعلان کردیا

مزید : اسلام آباد


loading...