عمران خان کو سڑکیں ناپنے کے طعنے دینے والے خود سڑکوں پر آ گئے ،نواز شریف کی نااہلی چند گھنٹوں کا معاملہ نہیں، تاحیات نااہل ہو چکے ہیں، بابر اعوان

عمران خان کو سڑکیں ناپنے کے طعنے دینے والے خود سڑکوں پر آ گئے ،نواز شریف کی ...
عمران خان کو سڑکیں ناپنے کے طعنے دینے والے خود سڑکوں پر آ گئے ،نواز شریف کی نااہلی چند گھنٹوں کا معاملہ نہیں، تاحیات نااہل ہو چکے ہیں، بابر اعوان

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے عمران خان کو سڑکوں ناپنے کے طعنے دینے والے خود سڑکوں پر آ گئے ،نواز شریف بتائیں کہ آپ کس کو شو آف پاور دکھانا چاہتے ہیں ن لیگ کی جانب سے یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ درست نہیں ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا نواز شریف کی نااہلی چند گھنٹوں کا معاملہ نہیں وہ تاحیات نااہل ہو چکے ہیںاور اب دوبارہ وزیراعظم نہیں بن سکتے ،انہوں نے کہا پورا پنجاب سکیورٹی کے لحاظ سے خطرناک بن چکا ہے لاہور میں باردوی مواد سے بھرے ٹرک میں دھماکا سکیورٹی رسک کا بڑا ثبوت ہے جبکہ پورے صوبے کی سکیورٹی دو بھائیوں پر لگی ہوئی ہے ،بابر اعوان کا کہنا تھا نواز شریف اپنی نااہلی کا جشن منانے کیلئے سڑک پر آ رہے ہیں اورسرکاری ملازمین کی جی ٹی روڈ پر ڈیوٹیاں لگائی جا رہی ہیںلیکن نواز شریف جومرضی کر لیں کوئی ادارہ تصادم نہیں کرے گا،انہوں نے کہابھارت جو کام کہتا ہے آپ وہی کرتے ہیں، ایک طرف احتسابین اور دوسری طرف این آر او والے ہیں ، احتساب کے معاملے میںکوئی رعایت نہیں ہونی چاہئے ،نواز شریف بتائیں وہ کس کو طاقت کا مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں اورکل کا جلوس کس کےخلاف ہے اس کا بھی نام لیں ،آپ نے سلیوٹ مار کر مشرف کو بیرون ملک بھیجا تھا،انہوں نے کہا ملک کے سب سے بڑے صوبے میں ینگ ڈاکٹرز آٹھ روز سے ہڑتال پر ہیںاور مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔

مزید : اسلام آباد


loading...