نوازشریف کی لاہور روانگی کیلئے سکیورٹی پلان تیار، ریلی کے راستوں پر 4 ہزارسے زائد پولیس اہلکار تعینات،ایلیٹ فورس کے کمانڈوز گاڑی کے ساتھ ہوں گے

نوازشریف کی لاہور روانگی کیلئے سکیورٹی پلان تیار، ریلی کے راستوں پر 4 ہزارسے ...
نوازشریف کی لاہور روانگی کیلئے سکیورٹی پلان تیار، ریلی کے راستوں پر 4 ہزارسے زائد پولیس اہلکار تعینات،ایلیٹ فورس کے کمانڈوز گاڑی کے ساتھ ہوں گے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کی اسلام آباد سے لاہور روانگی کیلئے سکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا۔ نجی ٹی وی سماءنیوز کے مطابق نواز شریف کی ریلی کے راستوں پر 4 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ نواز شریف کی گاڑی کے ساتھ ایلیٹ فورس کے کمانڈوز ہونگے اور جلوس کے راستوں میں بڑی عمارتوں پرپولیس کے کمانڈوز تعینات کئے جائیں گے ،سماءنیوز کے مطابق نوازشریف کی ریلی دن 11 بجے فیض آبادسے مری روڈ میں داخل ہو گی اورریلی شمس آباد، رحمان آباد اور چاندنی چوک سے لیاقت باغ پہنچے گی جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے رحمان آباد میں خطاب کرنے کا امکان ہے اورریلی فیض آباد پہنچنے پر مری روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہو گی ۔

مزید : اسلام آباد


loading...