دوہرے قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

دوہرے قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا
دوہرے قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

  

فیصل آباد(صباح نیوز)فیصل آباد میں دوہرے قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، مجرم نے مچھلیاں پکڑنے کے تنازعے پر باپ اور بیٹے کو قتل کر دیا تھا۔تھانہ ماموں کانجن کے کے علاقے حکیم کا کاٹھیہ کے رہائشی عبدالرحمان نے آٹھ نومبر دو ہزار دو میں مچھلیاں پکڑنے کے تنازعے پر بھائی پہلوان اور اسکے بیٹے غلام نبی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ قتل کا مقدمہ مقتولین کے وارثان کی مدعیت میں درج کر مجرم کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ سولہ سال کیس کی کاروائی کے بعد کیس کا فیصلہ کرتے ہوئے مجرم کو پھانسی کی سزا سنائی گئی مدعیان کی جانب سے صلح نہ کرنے پر منگل کو علی الصبح مجرم کوسینٹرل جیل فیصل آباد میں پھانسی دے دی گئی اور لاش ورثا کے سپرد کر دی گئی۔

مزید :

جرم و انصاف -