ایک جج نے کہا وزیراعظم کو پتہ ہونا چاہیے اڈیالہ جیل میں کافی جگہ ہے، ریمارکس پر افسوس ہوا: نواز شریف

ایک جج نے کہا وزیراعظم کو پتہ ہونا چاہیے اڈیالہ جیل میں کافی جگہ ہے، ریمارکس ...
ایک جج نے کہا وزیراعظم کو پتہ ہونا چاہیے اڈیالہ جیل میں کافی جگہ ہے، ریمارکس پر افسوس ہوا: نواز شریف

  



اسلام آباد (ویب ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ان کی نااہلی کا فیصلہ ہوچکا تھا اور صرف جواز ڈھونڈا جا رہا تھا اور جب کچھ نہیں ملا تو معمولی سی بات پر نکال دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ’جج صاحبان نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ نواز شریف پر کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام نہیں، پاناما کیس میں ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس میں مجھے نااہل کیا جاتا، ججز نے کیس کی سماعت کے دوران گاڈ فادر اور سسیلین مافیا کہا، ایک جج نے یہاں تک کہا کہ وزیر اعظم کو پتہ ہونا چاہیے کہ اڈیالہ جیل میں کافی جگہ ہے، ایسے ریمارکس پر افسوس ہوا جبکہ ججز کو ایسے جملوں سے گریز کرنا چاہیے۔

مزید خبریں :چودھری شوگر مل ریکارڈ ٹیمپر نگ کیس ،عدالت نے ظفر حجازی کی درخواست ضمانت منظور کر لی

مزید : اسلام آباد