جیل دورہ پر آئے جج کو شکایت، عملے کا نوجوان لڑکی کو برہنہ کرکے تشدد

جیل دورہ پر آئے جج کو شکایت، عملے کا نوجوان لڑکی کو برہنہ کرکے تشدد
جیل دورہ پر آئے جج کو شکایت، عملے کا نوجوان لڑکی کو برہنہ کرکے تشدد

  



سرگودھا (ویب ڈیسک) سرگودھا جیل میں خواتن قیدیوں کی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ثمرین اکرم گوندل نے جیل دورہ پر آئے ہوئے جج کو شکایت لگانے پر 22سالہ قیدی لڑکی بینش کو برہنہ کرکے مار مار کر ادھ مواءکردیا، متاثرہ مضروب قیدی کی چیخ و پکار پر جیل میں بند خواتین میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بعدازاں مضروب بینش کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ثمرین کے حکم پر کسوٹی میں بند کردیا گیا۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ثمرین اکرم گوندل نے خواتین قیدیوں سے کہا کہ اگر کسی نے جیل کے حالات کسی افسر کو بتائے تو اس کا بھی یہی حال ہوگا۔ بتایا جاتا ہے کہ تشدد کا شکار بینش کی حالت ٹھیک نہیں ہے اور اس پر جیل میں زندی تنگ کردی گئی ہے جیل میں خارش کی وباءپھیلنے کے ساتھ پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی سمیت کئی مسائل ہیں جن کے بارے میں متاثرہ بینش نے جیل دورہ پر آئے ہوئے جج صاحب کو شکایت کی تھی۔

مزید : سرگودھا