عائشہ گلالئی نے ترقیاتی منصوبوں میں لاکھوں روپے رشوت لی ، سابق معاون نور زمان نے نیب آفس میں درخواست جمع کرا دی

عائشہ گلالئی نے ترقیاتی منصوبوں میں لاکھوں روپے رشوت لی ، سابق معاون نور ...
عائشہ گلالئی نے ترقیاتی منصوبوں میں لاکھوں روپے رشوت لی ، سابق معاون نور زمان نے نیب آفس میں درخواست جمع کرا دی

  



پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کیخلاف ترقیاتی منصوبوں میں کمیشن لینے کے الزام میں نیب خیبر پختونخوا آفس میں درخواست جمع کرا دی گئی ، درخواست عائشہ گلالئی کیخلاف درخواست ان کے سابق معاون نور زمان نے جمع کرائی،درخواست میں کہا گیا ہے کہ عائشہ گلالئی نے ترقیاتی منصوبوں میں لاکھوں روپے کمیشن لیا ان کیخلاف تحقیقات کی جائیں میں نیب کے ساتھ مکمل تعاون کروں گا،دریں اثنا نیب آفس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں نور زمان کا کہنا تھا عائشہ گلالئی نے کرپشن خود کی اورالزامات عمران خان پرلگارہی ہیں،ان کا کہنا تھا عائشہ گلالئی نے کئی مرتبہ گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقاتیں کی ہیں ، عائشہ کے پی ٹی آئی چھوڑنے کے اعلان سے قبل امیرمقام کے بیٹے نے اس کی پارٹی چھوڑنے کاذکرکیاتھا، امیر مقام کے بیٹے کو کیسے معلوم ہوا کہ عائشہ گلالئی پارٹی چھوڑ رہی ہے،ان کا کہنا تھا عائشہ گلالئی کے معاملے پرنیب سے ہر قسم کا تعاون کروں گا۔

مزید : پشاور


loading...