کوشش کے باوجود پاک بھارت سیریزنہ ہونے کا افسوس رہے گا:شہریارخان

کوشش کے باوجود پاک بھارت سیریزنہ ہونے کا افسوس رہے گا:شہریارخان
کوشش کے باوجود پاک بھارت سیریزنہ ہونے کا افسوس رہے گا:شہریارخان

  



لاہور(یوا ین پی)پی سی بی کے سابق چیئرمین شہریار خان تین سالہ مدت میں بھارت کے ساتھ باہمی کرکٹ روابط بحال نہ کرنے پر انتہائی مایوس ہیں۔ انہوں نے ایک انٹر ویو میں کہا کہ بھرپور کوشش کے باوجود وہ دونوں ٹیموں کو میدان میں نہ لا سکے جس کا انہیں افسوس رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ دوہزار تین سے دوہزا ر چھ تک بطور چیئرمین وہ بھارت کے ساتھ باہمی مقابلے کرانے میں کامیاب رہے تھے جبکہ دوہزار چار میں بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد کھیل کیلئے بڑی کامیابی تھی۔ اپنے گزشتہ عرصے میں بھارت کیخلاف تین باہمی سیریز ممکن بنائیں جس سے انہیں بڑا اطمینان ملا تھا۔ بدقسمتی سے اس مرتبہ بی سی سی آئی کی جانب سے سیریز کا انعقاد یقینی بنانے کیلئے کوئی تعاون نہیں کیاگیاتاہم انہوں نے اپنی طرف سے میچز کیلئے پوری کوشش کی، یاد رہے کہ بھارتی بورڈ نے کئی بار باہمی سیریز کی بات شروع کی ،ایک بار تو شہریار خان مذاکرات کیلئے بھارت بھی گئے مگر ہر بار بی سی سی آئی نے مودی سرکار کی اجازت نہ ملنے کا کہہ کر کھیل سے کھلواڑ کیا۔

مزید : کھیل


loading...