چودھری شوگر مل ریکارڈ ٹیمپر نگ کیس ،عدالت نے ظفر حجازی کی درخواست ضمانت منظور کر لی

چودھری شوگر مل ریکارڈ ٹیمپر نگ کیس ،عدالت نے ظفر حجازی کی درخواست ضمانت ...
چودھری شوگر مل ریکارڈ ٹیمپر نگ کیس ،عدالت نے ظفر حجازی کی درخواست ضمانت منظور کر لی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چودھری شوگر مل ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں گرفتار چیئر مین ایس ای سی پی کی درخواست ضمانت منظور ہو گئی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کی عدالت میں قائم مقام اسپیشل جج ارم نیازی نے ظفر حجازی کی ضمانت کا فیصلہ سنا یا ۔عدالت میں 2اگست کو ظفر حجازی کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت پیش کی گئی تھی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا ۔اب عدالت نے حکم دیا ہے کہ 5,5لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے پرظفر حجازی کی در خواست ضمانت منظور کی جائے ۔

واضح رہے اس سے قبل ۔سپریم کورٹ نے چودھری شوگر ملز کے ریکار ڈ میں ٹیمپر نگ کرنے کے الزام پر اٹارنی جنرل کو ہدایت کی تھی کہ ظفر حجازی کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے ۔سپریم کورٹ کے حکم پر ایف آئی اے نے ظفر حجازی پر سرکاری ریکارڈ میں جعل سازی کی دفعات پر مشتمل مقدمہ درج کیا تھا جس پر انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے راہ داری ضمانت حاصل کر رکھی تھی تاہم جب وہ مجسٹریٹ کی عدالت میں اپنی ضمانت کو مستقل کرانے کیلئے پیش ہوئے تو ان کی ضمانت منسوخ ہونے پر انہیں گرفتار کر کے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز منتقل کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :عمر اکمل کی تو ”دنیا“ ہی بدل گئی، نئی ویڈیو اپ لوڈ کی تو دیکھنے والوں کو اپنی آنکھوں پر یقین ہی نہ آیا کہ یہ عمر اکمل ہی ہیں، مکی آرتھر بھی دیکھ کر حیران پریشان رہ جائیں گے

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں


loading...