مشکل ترین معاملات عدالتوں میں طے پاتے ہیں،ہمیں اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے کام کرنا چاہئے، چیف جسٹس منصور علی شاہ

مشکل ترین معاملات عدالتوں میں طے پاتے ہیں،ہمیں اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے ...
مشکل ترین معاملات عدالتوں میں طے پاتے ہیں،ہمیں اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے کام کرنا چاہئے، چیف جسٹس منصور علی شاہ

  



بہاولپور (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ مشکل سے مشکل معاملات عدالت میں طے پاتے ہیں جس کےلئے ہمیں اداروں کو مضبوط بنانا اور آگے لے کر جانا ہے اور میں ادارے کو مضبوط کرنے کیلئے اپنا حصہ ڈال رہا ہوں ،بہاولپور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منصور علی شاہ کا کہنا تھاہمیں لوگوں کیلئے مثال بننا چاہئے اس کے لئے وکیل کو احترام کے دائرے میں رہ کر صرف دلیل پیش کرنی چاہئے جبکہ جج صاحبان کوبھی اخلاق کے دائرے میں رہنا چاہئے اور وقار دکھانا چاہئے ،انہوں نے کہا میں خود ایک وکیل تھا محنت اور جستجو سے ترقی پا کر چیف جسٹس کے عہدے پر آگیا اور آنے والے دور میں آپ لوگ بھی اس عہدے پر فائز ہوں گے۔انہوں نے کہاآنے والے دور ٹیکنالوجی کا ہے جس کے استعمال سے سائلین کی مشکلات کم جا سکتی ہیں ،ہمیں عدالتوں میں زیر التوا 11 لاکھ مقدمات کے حل کیلئے نئی سوچ لانی ہے ، چیف جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ اب مسائل حل کرنے کا فیصلہ کن وقت آگیا ہے اور اس کے لئے ہمیں پیشہ ورانہ طور پر ذمے داریاں اداکرنے کی ضرورت ہے۔

مزید : بہاول پور


loading...