دہشت گردی پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش، اسے کامیاب ہونے دیا گیا تو آئندہ نسل کو کچھ نہیں دے پائیں گے: چیف جسٹس ثاقب نثار

دہشت گردی پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش، اسے کامیاب ہونے دیا گیا تو آئندہ ...
دہشت گردی پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش، اسے کامیاب ہونے دیا گیا تو آئندہ نسل کو کچھ نہیں دے پائیں گے: چیف جسٹس ثاقب نثار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ دہشت گردی پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے اور یہ آپ کو بھی محسوس ہو گا۔ اگر یہ سازش کامیاب ہونے دی گئی تو آئندہ نسل کو کچھ نہیں دے پائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ عمر اکمل کی تو ”دنیا“ ہی بدل گئی، نئی ویڈیو اپ لوڈ کی تو دیکھنے والوں کو اپنی آنکھوں پر یقین ہی نہ آیا کہ یہ عمر اکمل ہی ہیں، مکی آرتھر بھی دیکھ کر حیران پریشان رہ جائیں گے
سانحہ کوئٹہ کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ دہشت گردی پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے، یہ سازش پاکستان میں امن کے فقدان کیلئے کی جا رہی ہے اور آپ کو بھی یہ محسوس ہو گا۔ دشمن نہیں چاہتا کہ پاکستان اپنے پاﺅں پر کھڑا ہو کر خوشحال ہو لیکن ہمیں دہشت گردی کے خلاف جنگ کو حوصلے کیساتھ لڑنا ہے اور گھبرانا نہیں چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ فریال مخدوم سے علیحدگی کے دو دن بعد ہی باکسر عامر خان کی نوجوان لڑکی کے ساتھ رنگ رلیاں،تصاویر سامنے آ گئیں،یہ لڑکی کون ہے؟جان کر آٓپ بھی دنگ رہ جائیں گے
یہ جنگ قوم اور تمام دوستوں کو لڑنی ہے اور تمام اداروں کو اس میں حصہ ڈالنا ہو گا کیونکہ اگر دشمن کی یہ سازش کامیاب ہونے دی گئی تو آئندہ نسل کو کچھ نہیں دے پائیں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -