عائشہ گلالئی کی اسمبلی میں تقریر کے دوران پی ٹی آئی کے تمام ارکان شور مچاتے رہے لیکن اس دوران محمد علی خان کیا کرتے رہے؟ دیکھ کر عمران خان کی پریشانی کی انتہاءنہ رہے گی

عائشہ گلالئی کی اسمبلی میں تقریر کے دوران پی ٹی آئی کے تمام ارکان شور مچاتے ...
عائشہ گلالئی کی اسمبلی میں تقریر کے دوران پی ٹی آئی کے تمام ارکان شور مچاتے رہے لیکن اس دوران محمد علی خان کیا کرتے رہے؟ دیکھ کر عمران خان کی پریشانی کی انتہاءنہ رہے گی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر بدکرداری کے الزامات عائد کرنے والی عائشہ گلالئی قومی اسمبلی کے اجلاس میں تقریر کر رہی تھیں تو اس دوران پی ٹی آئی کی دیگر خواتین انہیں ٹوکنے کی کوشش کرتی رہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ عمر اکمل کی تو ”دنیا“ ہی بدل گئی، نئی ویڈیو اپ لوڈ کی تو دیکھنے والوں کو اپنی آنکھوں پر یقین ہی نہ آیا کہ یہ عمر اکمل ہی ہیں، مکی آرتھر بھی دیکھ کر حیران پریشان رہ جائیں گے

اس دوران حکومتی بنچوں پر بیٹھے چند اراکین اسمبلی ڈیسک بجا کر ان کی حوصلہ افزائی میں مصروف رہے لیکن عائشہ گلالئی کے سامنے والی قطار میں کھڑے پی ٹی آئی کے رہنماءعلی محمد خان کچھ ایسا کرتے رہے کہ انہیں دیکھ کر عمران خان کی پریشانی کی بھی انتہاءنہ رہے گی۔

عائشہ گلالئی نے اپنی تقریر میں بھی انہیں باتوں کا ذکر کیا جو وہ پچھلے چند دنوں سے کر رہی ہیں اور جب انہوں نے کردار کی صفائی اور اس طرح کی باتیں شروع کیں تو پی ٹی آئی خواتین نے تو شور مچایا اور ڈیسک بجانے شروع کر دئیے لیکن علی محمد خان سپاٹ چہرے کیساتھ خاموشی سے کھڑے رہے اور بعض باتوں پر ان کے چہرے پر آنے والی مسکراہٹ بھی صاف دیکھی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”یہ تو بہت چھوٹا سا گند ہے، آگے بہت گند آنے والا ہے جس میں۔۔۔“ حامد میر نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا، ملکی سیاست میں کیسا ”گند“ آنے والا ہے؟ جان کر آپ کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہو جائیں گے

اب یہ طنزیہ مسکراہٹ تھی یا پھر اس کا مطلب کچھ اور ہی تھا، یہ تو وہ ہی بتا سکتے ہیں مگر اپنے پارٹی لیڈر کے بارے میں اتنی باتیں سننے پر ایک لفظ بھی نہ بولنا اور چپ چاپ کھڑے رہ کر وقتاً فوقتاً مسکراتے رہنا بھی بہت کچھ بیان کرتا ہے۔ اور ان کا یہ انداز کپتان کیلئے واقعی تشویشناک ہے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...