خواجہ سعد رفیق کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

خواجہ سعد رفیق کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
خواجہ سعد رفیق کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا معاملہ بھی عدالت پہنچ گیا اور سپریم کورٹ میںان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔یہ درخواست پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاویس یونس کی جانب سے دائر کی گئی۔
درخو است گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ خواجہ سعد رفیق نے 31جولائی کو نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عدلیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ججز کو سازش کا حصہ قرار دے کر عدلیہ کی توہین کی ہے جبکہ مذکورہ نیوز کانفرنس کامقصد عوام کی نظر میں عدلیہ کے وقار کو مجروح کرنا تھا لہٰذا لیگی رہنماءکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے قانون کے مطابق مناسب کارروائی کی جائے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اگر توہین عدالت کیس میں خواجہ سعد رفیق کو سزا ہوگئی تو اسی بنیاد پر انہیں نااہل بھی قرار دیا جاسکتاہے ۔ 

مزید :

اسلام آباد -