لاہور واپسی کے بعد جہاز سے اترتے ہی طاہر القادری کو عمران خان کا ’تحفہ‘مل گیا

لاہور واپسی کے بعد جہاز سے اترتے ہی طاہر القادری کو عمران خان کا ’تحفہ‘مل ...
لاہور واپسی کے بعد جہاز سے اترتے ہی طاہر القادری کو عمران خان کا ’تحفہ‘مل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی وطن واپسی کے بعد ناصر باغ میں جلسہ جاری ہے جس میں عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے بھی خصوصی شرکت کی ہے ۔
تفصیل کے مطابق طاہر القادری نے پاکستان واپس آتے ہی لاہور ائیر پورٹ پر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاناما فیصلے سے امید پیدا ہو گئی ہے ،اب سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے شہدا کے خون کا حساب ضرور لیں گے ،ان کاکہنا تھا کہ ناصر باغ میں کے جلسے میں مستقبل کا لائحہ عمل جاری کروں گا ۔اس وقت پاکستان عوامی تحریک کا جلسہ ناصر باغ میں جاری ہے جس میں تحریک انصاف کے رہنماﺅں شاہ محمود قریشی ،چوہدری سرور اور صمصام بخاری نے خصوصی شرکت کی ہے ۔اس موقع پر سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا بھی سٹیج پر موجود ہیں ۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی جلسے میں موجود ہیں ۔واضح رہے کہ عمران خان نے پریس کانفرنس میں یقین دہانی کرائی تھی کہ طاہر القادری کی آمد پر شاہ محمود قریشی ان کا استقبال کریں گے ۔ان کا کہنا تھاکہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے شہدا کو انصاف ضرور ملنا چاہیے اور اس کے لیے تحریک انصاف بھی طاہرالقادری کے ساتھ کھڑی ہیں ۔
مزید خبریں :پاناما فیصلے کے بعد امید پیدا ہو گئی ہے ،سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے شہدا کے خون کا حساب ضرور لیں گے،طاہر القادر ی نے وطن واپس آتے ہی زور دار اعلان کردیا

مزید :

لاہور -