عمران نیازی گھبرا گئے ہیں,دھمکیوں کی وجہ سے میری فیملی اسلام آباد منتقل ہوچکی: عائشہ گلالئی

عمران نیازی گھبرا گئے ہیں,دھمکیوں کی وجہ سے میری فیملی اسلام آباد منتقل ...
عمران نیازی گھبرا گئے ہیں,دھمکیوں کی وجہ سے میری فیملی اسلام آباد منتقل ہوچکی: عائشہ گلالئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر الزامات لگانے والی عائشہ گلالئی کا خاندان دھمکیاں ملنے کے بعد پشاور چھوڑ کر اسلام آباد منتقل ہوگیا ہے جس کا باضابطہ انکشاف خاتون رکن اسمبلی خود بھی کرچکی ہیں ۔ 

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کاکہناتھاکہ عمران نیازی گھبرا گئے ہیں اس لیے کبھی کچھ اور کبھی کچھ بولتے ہیں،کبھی کمیٹی کا خیرمقدم کرتے ہیں توکبھی گھبرا کرکچھ اوربولتے ہیں، عمران نیازی کو کمیٹی کے سامنے پیش ہونا چاہیے کیونکہ میں بھی پیش ہو رہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر منظم طریقے سے مجھ پرتیزاب پھینکنے اور قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،ایک صوبائی وزیرنے گھر مسمار کرنے کی دھمکی دی، میری بہن قومی ہیرو ہے لیکن اس کیخلاف بھی سوشل میڈیا پر بے بنیاد مہم چلائی گئی، جان کو لاحق خطرات اور  دھمکیوں کی وجہ سے ان کا خاندان اسلام آباد منتقل ہوچکا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -