عائشہ گلا لئی کی جانب سے عمران خان پر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کےلئے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی عدالت میں چیلنج

عائشہ گلا لئی کی جانب سے عمران خان پر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کےلئے ...
عائشہ گلا لئی کی جانب سے عمران خان پر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کےلئے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی عدالت میں چیلنج

  



اسلام آباد(این این آئی)رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کےلئے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کو عدالت میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ منگل کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے عائشہ گلالئی کو نازیبا پیغامات بھیجنے کے معاملے پر تحقیقات کےلئے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی جس میں اسپیکر قومی اسمبلی، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، عائشہ گلالئی اور عمران خان سمیت آئی جی کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی قانون سازی اور قومی معاملات پر بحث کےلئے ہے جبکہ پارلیمانی کمیٹی کا قیام بدنیتی پر مبنی ہے جو قیمتی وقت اور پیسے کا ضیاع ہو گا۔ درخواست میں کہا گیا کہ عائشہ گلالئی کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم بھی درست نہیں، عائشہ گلالئی نے ہراساں کرنے کا الزام لگایا مگر پیغامات کی زبان نہیں بتائی۔

مزید : اسلام آباد


loading...