جی ٹی روڈ پر کوئی حادثہ پیش آیا اور غریب کا بیٹا مارا گیا تو اس کی ایف آر بھی نواز، شہباز شریف کیخلاف کٹے گی: شیخ رشید

جی ٹی روڈ پر کوئی حادثہ پیش آیا اور غریب کا بیٹا مارا گیا تو اس کی ایف آر بھی ...
جی ٹی روڈ پر کوئی حادثہ پیش آیا اور غریب کا بیٹا مارا گیا تو اس کی ایف آر بھی نواز، شہباز شریف کیخلاف کٹے گی: شیخ رشید

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کو 14 شہداءکی بددعا لگی ہے اور اب یہ گلی گلی، سڑک سڑک چکر کاٹیں گے مگر بددعا نہیں چھوڑے گی۔ میں کہتا ہوں کہ اگر جی ٹی روڈ پر کوئی حادثہ پیش آیا اور غریب کا بیٹا مارا گیا تو اس کی ایف آئی آر بھی نواز شریف اور شہباز شریف کیخلاف کٹے گی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ عمر اکمل کی تو ”دنیا“ ہی بدل گئی، نئی ویڈیو اپ لوڈ کی تو دیکھنے والوں کو اپنی آنکھوں پر یقین ہی نہ آیا کہ یہ عمر اکمل ہی ہیں، مکی آرتھر بھی دیکھ کر حیران پریشان رہ جائیں گے

لاہور میں عوامی تحریک کے تحریک سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کہہ رہے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) والے ان کی وجہ سے نکل رہے ہیں۔ میں کہتا ہوں کہ یہ عدلیہ اور فوج کے خلاف نکل رہے ہیں کیونکہ یہ چاہتے ہیں کہ عدلیہ نظریہ ضرورت اور فوج پنجاب پولیس بن جائے جبکہ نیب ریفرنس پر ہمیں نہ بلایا جائے اور کچھ نہ پوچھا جائے۔ نواز شریف فوج سے این آر او مانگ رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ نیب ریفرنس کھولنے کی ہدایت سپریم کورٹ نے کی ہے اور اگر ریفرنس نہ کھولے گئے تو میں عدلیہ کا دروازہ دوبارہ کھٹکھٹاﺅں گا۔ نواز شریف کو سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے 14 شہداءکی بددعا لگی ہے اور اب یہ گلی گلی، سڑک سڑک چکرکاٹیں گے لیکن بددعا نہیں چھوڑے گی ۔ میں کہتا ہوں کہ اگر جی ٹی روڈ پر کوئی حادثہ پیش آیا اور غریب کا بیٹا مارا گیا تو اس کی ایف آئی آر بھی نواز شریف اور شہباز شریف کیخلاف کٹے گی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”یہ تو بہت چھوٹا سا گند ہے، آگے بہت گند آنے والا ہے جس میں۔۔۔“ حامد میر نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا، ملکی سیاست میں کیسا ”گند“ آنے والا ہے؟ جان کر آپ کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہو جائیں گے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ جب وہ کہتے تھے کہ پپو پانچوں پیپرز میں فیل ہو گا تو کوئی نہیں مانتا تھا۔ خواجہ حارث نے کہا کہ آپ مریم کو بینی فشری کہہ رہے ہیں، کیا لندن کے کسی اٹارنی جنرل کا خط لگا ہے۔ اس کے بعد والیم 10 کھولنے کا مطالبہ کیا گیا تو جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ والیم نمبر 10 کو کھولا جائے اور پڑھو 123 نمبر صفحہ جس پر خواجہ حارث کہنے لگے کہ بس بس۔۔۔شیخ رشید نے اس موقع پر 13 اگست کو راولپنڈی میں تاریخی جلسہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کارکنان کو اپنے خرچے اور اپنے کھانے پر آنے کی دعوت بھی دی، ان کا کہنا تھا کہ مجھ سے عوامی تحریک والا وعدہ کرنا، مسلم لیگ (ن) والا وعدہ نہ کرنا ۔

مزید : لاہور


loading...