ن لیگ کی جی ٹی روڈ ریلی جمہوریت کیخلاف سازش ہے،پی ٹی آئی مطالبہ کرتی ہے جسٹس باقر نجفی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے،شاہ محمود قریشی

ن لیگ کی جی ٹی روڈ ریلی جمہوریت کیخلاف سازش ہے،پی ٹی آئی مطالبہ کرتی ہے جسٹس ...
ن لیگ کی جی ٹی روڈ ریلی جمہوریت کیخلاف سازش ہے،پی ٹی آئی مطالبہ کرتی ہے جسٹس باقر نجفی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے،شاہ محمود قریشی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ماڈل ٹاﺅن شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہے اورکبھی مصلحت کا شکار نہیں ہوئی،ناصر باغ میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے متاثرین 3 سال سے انصاف کے منتظر ہیں لیکن انہیں آج تک انصاف نہیں ملا اور تحریک انصاف مطالبہ کرتی ہے کہ جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے اور قاتلوں کو بے نقاب کیا جائے کیونکہ عوام ان قاتلوں کو بے نقاب دیکھنا چاہتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہاشہدا کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو انصاف کیلئے اپنے حق پر کھڑے رہے ،تحریک انصاف کل بھی شہدا کے لواحقین کے ساتھ تھی اور آج بھی ہے ،ان کا کہنا تھا ن لیگ کہتی ہے کہ سپریم کورٹ کا بڑا احترام کرتے ہیں لیکن آپ نے دیکھا کہ سپریم کورٹ نے متفقہ فیصلہ دیا توان لوگوں نے سپریم کورٹ پر تنقید شروع کر دی اور جے آئی ٹی کو بھی نہ بخشاآپس کی بات یاد ہے نہ ، چڑیا کہتی تھی کل وہ آ رہے ہیں ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا حکمران کہتے ہیں کہ ہمارے خلاف سازش ہوئی میں کہتا ہوں کہ جرات ہے تو بتائیں سازشیں کون کر رہا ہے ،ان کا کہنا تھا ن لیگ کی جی ٹی روڈ ریلی جمہوریت کیخلاف ساز ش ہے یہ لوگ جمہوریت کو لپیٹنا چاہتا ہیں تم لوگوں نے پرامن رہنا چاہئے ۔تحریک انصاف اور پوری قوم آئینی اداروں کے ساتھ ہے اور ان کی جمہوریت کیخلاف سازشیں ناکام بنا دیں گے انہوںنے کہا سپریم کورٹ میں ایسے سپوت ہیں جو اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے اور ہمیں امید ہے کہ حکمرانوں کے اقتدار کا سورچ غروب ہونے والا ہے اور سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے شہدا کو انصاف ملے گا۔

مزید : لاہور


loading...