شہباز شریف کے زیر صدارت اجلاس، آﺅٹ فال روڈ دھماکے کی رپورٹ پیش،وزیراعلیٰ کی ملزموں کی جلد گرفتاری کی ہدایت

شہباز شریف کے زیر صدارت اجلاس، آﺅٹ فال روڈ دھماکے کی رپورٹ پیش،وزیراعلیٰ کی ...
شہباز شریف کے زیر صدارت اجلاس، آﺅٹ فال روڈ دھماکے کی رپورٹ پیش،وزیراعلیٰ کی ملزموں کی جلد گرفتاری کی ہدایت

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے زیر صدارت اجلاس،آؤٹ فال روڈ دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش کئی گئی ،وزیراعلیٰ پنجاب نے آؤٹ فال روڈ پر دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹرک اڈے کو جلد از جلد دوسری جگہ منتقل کرنے کا حکم دیا،شہباز شریف نے ہدایات جاری کیں کہ پنجاب کے داخلی اورخارجی راستوں کی سخت نگرانی کی جائے اوردھماکے کے ذمے داروں کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے،انہوں نے کہا ٹرک اڈہ واضح ہدایات کے باوجود دوسری جگہ منتقل کیوں نہیں کیا گیا ، متعلقہ محکموں اور اداروں کو ازخود ذمہ داریاں اداکرنی چاہئیں،وزیراعلیٰ نے کہا کہ دھماکے میں زخمیوں کی بہترین نگہداشت کی جائے اور انہیں ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

مزید : لاہور


loading...