عائشہ احد ملک نے رانا ثناء اللہ کے خلاف ہراساں کرنے کی درخواست دیدی

عائشہ احد ملک نے رانا ثناء اللہ کے خلاف ہراساں کرنے کی درخواست دیدی
عائشہ احد ملک نے رانا ثناء اللہ کے خلاف ہراساں کرنے کی درخواست دیدی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) حمزہ شہبازشریف کی اہلیہ ہونے کی دعوے دار عائشہ احمد ملک نے صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کے خلاف ہراساں کرنے کاالزام عائد کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کرلیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق عائشہ احد نے اپنے وکیل کے زریعے لاہور کی سیشن عدالت میں صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء4 اللہ مجھے اور میرے خاندان کو ہراساں کر رہے ہیں، عدالت سے گزارش ہے کہ رانا ثناء اللہ کو دھمکیاں دینے سے روکا جائے۔

یاد رہے کہ عائشہ احد نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز کی بیوی ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے نوازشریف سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے اور عائشہ گلالئی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد ایک مرتبہ پھر تحریک انصاف کی رہنماء یاسمین راشد اور فردوس عاشق اعوان کیساتھ پریس کانفرنس بھی کرچکی ہیں۔ وہ گزشتہ دور حکومت میں مسلم لیگ (ق) کے ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی بھی رہ چکی ہیں۔

مزید : لاہور


loading...