مریم نواز کی ٹویٹ نے پاکستان میں خراب انٹرنیٹ پر پریشان صارفین کو غصے میں مبتلا کر دیا، اس ٹویٹ میں کیا کہا اور پھر لوگوں نے انہیں کیا جواب دیا؟ دیکھ کر آپ کو بھی ہنسی کا دورہ پڑ جائے گا

مریم نواز کی ٹویٹ نے پاکستان میں خراب انٹرنیٹ پر پریشان صارفین کو غصے میں ...
مریم نواز کی ٹویٹ نے پاکستان میں خراب انٹرنیٹ پر پریشان صارفین کو غصے میں مبتلا کر دیا، اس ٹویٹ میں کیا کہا اور پھر لوگوں نے انہیں کیا جواب دیا؟ دیکھ کر آپ کو بھی ہنسی کا دورہ پڑ جائے گا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں لوگ صاف ہوا، پانی اور اچھی خوراک سے تو محروم ہوتے جا رہے ہیں لیکن ایک چیز ایسی بھی ہے جو ان سے بھی زیادہ ضروری بن چکی ہے۔ جی ہاں! ہم انٹرنیٹ کی بات کر رہے ہیں جوچند روز قبل بیشتر علاقوں میں بند ہو گیا تھا اور نوجوانوں کے دن کا چین اور راتوں کی نیند بھی اس کیساتھ ہی غائب ہو گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ این اے 120 مسلم لیگ ن کی جانب سے کون سی خاتون رہنماءالیکشن لڑیں گی؟ سب سے بڑی خبر آ گئی، تمام اندازے غلط ثابت، مخالف جماعتوں کیلئے سب سے بڑا خطرہ میدان میں

جب انٹرنیٹ بند ہوتا ہے تو ہر کوئی بار بار اپنے موبائل فون پر اس کے سگنل کو تلاش کرتا ہے اور راﺅٹر کی لائٹیں دیکھتا ہے کہ شائد سروس بحال ہو گئی ہو اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے دنیا اچانک کئی صدیاں پیچھے چلی گئی ہے، واقعی ہی کچھ بھی سمجھ میں تو نہیں آتا کہ کیا کرنا ہے۔

ایسے میں اس کا متبادل بھی نہیں ملتا اور جب ایسی صورتحال ہو تو پھر کوئی بھی ایسا کام کرنے سے باز رہنا چاہئے جو لوگوں کے غصے میں مزید اضافہ کر دے لیکن لگتا ہے کہ مریم نواز شریف کو اس بارے میں نہیں پتا تھا۔۔۔ اور یہ خبر پڑھ کر آپ کو بھی اس کا بخوبی اندازہ ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ جی ٹی روڈ پر کوئی حادثہ پیش آیا اور غریب کا بیٹا مارا گیا تو اس کی ایف آر بھی نواز، شہباز شریف کیخلاف کٹے گی: شیخ رشید

مریم نواز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا ”تکنیکی خرابی کے باعث 3G اور 4G انٹرنیٹ سروس میں خرابی۔ امید ہے کہ نواز شریف نے ٹیکنالوجی میں انقلاب کی شکل میں پاکستان کو جو تحفہ دیا ہے، اس کی کچھ حوصلہ افزائی کی جائے گی۔“

اب مریم نواز شریف کی قسمت دیکھئے کہ انہوں نے یہ ٹویٹ بھی اس وقت کی جب انٹرنیٹ پاکستانیوں کیلئے وبال جان بنا ہوا تھا اور یوں انہیں اپنا غصہ نکالنے کا بھرپور موقع مل گیا اور ٹویٹس کا سیلاب آ گیا۔

ایک صارف سارا مزمل نے لکھا ”کون سا تحفہ۔۔۔؟“

انجینئر نوید نے لکھا ”نواز شریف کا پاکستان کیلئے تحفہ؟ آپ انسانیت اور پاکستان کیلئے کتنی قابل نفرت ہیں!! یہ پوری دنیا میں لانچ کیا گیا تھا، نواز شریف اور ان کی ٹیم نے بولی میں سے رقم چوری کی۔“

انجم فاروق نے لکھا ”یہ مسئلہ جدہ کے سمندر میں تھا اور انہوں نے اچھے طریقے سے ٹھیک کیا، آپ کے والد کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔ سمجھ آئی۔“

محمد لطیف کا کہنا تھا ”میں نے آپ جیسی مخبوط الحواس عورت کبھی نہیں دیکھی۔ برائے مہربانی آپ اپنی اور اپنے والد کی غلطیوں کی حوصلہ افزائی کریں اور اپنی لالچ کی بھی۔ اور ہاں اندھیری قبر کو بھی یاد رکھیں۔“

راحیل نے لکھا ”اپنے باپ کے علاوہ بھی کوئی بات کر لیا کریں۔“

بلال اکبر نے لکھا ”او میرے خدا!!! مجھے نہیں معلوم تھا کہ نواز شریف نے 3G اور 4G ایجاد کیا ہے۔ کیا بات ہے، یہ تو بہت ہی زبردست ہے۔“

ایک صارف نے تو حد ہی پار کر دی اور لکھا ”آپ کیا پی رہی ہیں۔“

مصطفی شمسی کا کہنا تھا ”یہ دیکھ کر میرا دل بہل گیا ہے کہ یہ عورت کس طرح ہر چیز کو اپنے والد کیساتھ جوڑ دیتی ہے۔“

موسیٰ ورک نے لکھا ”میں اس دن کا انتظار کر رہا ہوں جب آپ کہیں گی کہ پاکستان بھی نواز شریف کی وجہ سے بنا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس