نواز شریف کرپشن کا سرٹیفکیٹ لے کر آرہے ہیں ، سابق وزیر اعظم کا پرامن طریقے سے استقبا ل کرنے کو تیار ہو؟ ، طاہر القادری کا کارکنوں سے سوال

نواز شریف کرپشن کا سرٹیفکیٹ لے کر آرہے ہیں ، سابق وزیر اعظم کا پرامن طریقے سے ...
نواز شریف کرپشن کا سرٹیفکیٹ لے کر آرہے ہیں ، سابق وزیر اعظم کا پرامن طریقے سے استقبا ل کرنے کو تیار ہو؟ ، طاہر القادری کا کارکنوں سے سوال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے ناصر باغ میں خطاب کے دوران کارکنوں سے سوال پوچھا کہ نواز شریف کرپشن کا سرٹیفکیٹ لے کر آئے ہیں، انہوں نے خاندان کا نام مٹی میں ملا دیا ہے، سابق وزیر اعظم کا پرامن طریقے سے استقبال کرنے کے لئے تیار ہو؟ جس کے جواب میں کارکنوں کا کہناتھا کہ ہاں ہم حاضر ہیں۔

شہباز شریف کے زیر صدارت اجلاس، آﺅٹ فال روڈ دھماکے کی رپورٹ پیش،وزیراعلیٰ کی ملزموں کی جلد گرفتاری کی ہدایت
تفصیلات کے مطابق عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے خطاب کے دوران شریف خاندان کو آڑے ہاتھوں لیا، انہوں نے اس موقع پر کارکنوں سے سوال کیا کہ کیا وہ بستر اور خوراک لے کر آئے ہیں؟ انتظامیہ مجھے بتائے کہ ایک لمبے دھرنے کے لئے خوراک اور شامیانے موجود ہیں؟ اس سوال کے جواب میں کارکنوں کا کہنا تھا کہ قائدتیرا ایک اشارہ، حاضر حاضر لہو ہمارا، کارکنوں کے اس مثبت جواب کے بعد طاہر القادری نے کہا کہ پولیس اور ایجنسیوں کو کہتا ہوں کہ ہجوم میرے قابو سے نکل رہا ہے۔میرے کارکنان نواز شریف کا پرامن استقبال کریں گے، قومی املاک کو نقصان ہوگا نہ کسی شہری کو پریشانی کا سامنا کرنے پڑے گا، پرامن طریقے سے نواز شریف کے استقبال پران کے سامنے14لاشیں رکھیں گے۔میں کارکنوں کی مرضی کے بغیر کچھ نہیں کر سکتامجھے مجبورا کارکنوں کا یہاں روکنا پڑ سکتا ہے، اگر کارکنوں کے لئے کھانا کم پڑ جاتا ہے تو داتا دربار سے اس کا انتظام کیا جائے۔
طاہر القادری نے اپنے خطاب کے دوران کارکنوں کو دومنٹ سوچنے کا موقع دیا اور پھر وہی سوال دہرایا جس کے جواب میں کارکنوں نے پہلے سے زیادہ جوش اور جذبے کے ساتھ اس کی تائید کی مگر سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ ہماری تحریک ختم نہیں ہوئی اگلا دھرنا آخری دھرنا ہوگا جس کا جلد اعلان کروں گا اس کے بعد انہوں نے اپنا خطاب ختم کرکے جلسے کے اختتام کا اعلان کردیا اور کارکنان مایوسی کے ساتھ گھروں کو لوٹ گئے۔

مزید :

لاہور -