وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی آرمی چیف قمر باجوہ سے ملاقات لیکن اس ملاقات کی ایک ایسی تصویر سامنے آگئی کہ دیکھ کر نواز شریف پریشان ہوجائیں گے

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی آرمی چیف قمر باجوہ سے ملاقات لیکن اس ملاقات کی ...
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی آرمی چیف قمر باجوہ سے ملاقات لیکن اس ملاقات کی ایک ایسی تصویر سامنے آگئی کہ دیکھ کر نواز شریف پریشان ہوجائیں گے

  



راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ، ملاقات میں انہوں نے وزیر اعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی جبکہ وزیر اعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور آپریشن خیبر فور میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا، ملاقات کے دوران آرمی چیف اور وزیر اعظم برابرکی نشستوں پر بیٹھے ،

دونوں قائدین کے ایک ساتھ بیٹھنے کو مبصرین نے ایک بہترین اقدام قرار دیا ہے جبکہ سول ملٹری تعلقات کی بہتری کے لئے ایک اچھی کوشش قراردیا ہے۔

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف بھی اسی طرح ساتھ ساتھ بیٹھا کرتے تھے مگر بعد ازاںجب جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیف آف آرمی سٹاف کا منصب سنبھالا تو سابق وزیر اعظم سے ملاقات میں دونوں رہنما آمنے سامنے بیٹھا کرتے تھے .

مگر اب شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق آرمی چیف راحیل شریف کے انداز میں ملاقات کی ہے جسے سول ملٹری تعلقات کے لئے ایک اچھا اقدام سمجھا جا رہا ہے۔

مزید : قومی