سعودی عرب، ایرانی عازمین کے لیے 62 ہزار حج ویزوں کا اجراء

سعودی عرب، ایرانی عازمین کے لیے 62 ہزار حج ویزوں کا اجراء
سعودی عرب، ایرانی عازمین کے لیے 62 ہزار حج ویزوں کا اجراء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(این این آئی)ایران کی حج تنظیم نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب نے ایرانی عازمین کے لیے 62 ہزار حج ویزے جاری کر دیے گئے ہیں ۔

سعودی عرب میں قانونی طور پر رُکنے والے حا جیو ں کی بر وقت اطلا ع نہ دینے پر جر ما نے کر نے کا فیصلہ
غیر ملکی  میڈیارپورٹس کے مطابق حج تنظیم کے ڈائر یکٹر حمید محمدی نے بتایا کہ سعودی حکومت کی جانب سے ایرانی عازمین کیلئے 62ہزار ویزے جاری کئے گئے تھے جبکہ ابھی تک 16 ہزار سے زیادہ عازمین مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔10اگست (بروز)جمعرات سے یہ عازمین مدینہ منورہ سے جدہ کی جانب روانہ ہوجائیں گے۔واضح رہے کہ ایرانی عازمین کی 30 جولائی کو سعودی عرب میں آمد کا آغاز ہوا تھا اور یہ سلسلہ 25 اگست تک جاری رہے گا۔

مزید :

عرب دنیا -