ریکارڈ ٹمپرنگ کیس، سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا

ریکارڈ ٹمپرنگ کیس، سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو اڈیالہ جیل سے رہا ...

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چوہدری شوگر ملز کے ریکارڈز میں ٹمپرنگ کے الزام میں گرفتار سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے ضمانت منظور کرنے کا محفوظ فیصلہ آج صبح سنایا تھا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چوہدری شوگر ملز کے ریکارڈز میں ٹمپرنگ کے الزام میں سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی گرفتاری عمل میں آئی تھی جبکہ سپریم کورٹ کے حکم پر ان پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ضمانت منظور کرنے کے حوالے سے عدالت نے فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا جو کہ آ ج صبح سنا یا گیا تھا۔ جس کے بعد اب ظفر حجازی کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

مزید : راولپنڈی