ہم جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لئے کنٹینر میں گھسے ،نواز شریف اداروں کو تباہ کرنے کے لئے نکل رہے ہیں: عمران خان

ہم جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لئے کنٹینر میں گھسے ،نواز شریف اداروں کو تباہ ...
ہم جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لئے کنٹینر میں گھسے ،نواز شریف اداروں کو تباہ کرنے کے لئے نکل رہے ہیں: عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ایک جمہوری ڈکٹیٹرکا احتساب ہوا نواز شریف عدلیہ اور نیب پر دباﺅ بڑھانے اور این آر او کی تلاش کے لئے سڑکوں پر نکل رہے ہیں،سابق وزیر اعظم فوج کے خلاف مودی کی زبان بول رہے ہیں ، ان کا یہ رویہ اداروں کو تباہ کرنے کے مترادف ہوگا،ہم جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لئے کنٹینر میں گھسے ،نواز شریف اداروں کو تباہ کرنے کے لئے نکل رہے ہیں۔ تحریک انصاف 13اگست کو لیاقت باغ راولپنڈی میں شیخ رشید کے ساتھ مل کر تاریخی جلسہ کرے گی،ہم الیکشن کی تیاری کررہے ہیں،حالات نظر آرہے ہیں کہ مسلم لیگ(ن) جلد ہی الیکشن کا اعلان کردے گی، ہمیں موجودہ الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں ہے اس لئے اس میں اصلاحات کی جائیں ۔خواتین کی مخصوص نشستوں پر آئندہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں گے جبکہ تحریک انصاف جلداپنے پینل کااعلان کردے گی۔

آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں تبدیلی کے لیے تمام جماعتوں سے رابطہ کروں گا:شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے تمام ادارے مفلوج کردیئے ہیں۔2 ادارے  بچ گئے تھے نہیں بھی بدنام کرنےکی کوشش کی جارہی ہے،قوم فوج اورسپریم کورٹ کےساتھ کھڑی ہے،ہم احتجاج کررہے تھے توکنٹینربری چیزتھی ہم جمہوریت مضبوط کرنے کیلئے کنٹینرپرچڑھے مگر نواز شریف اپنے ملک کی عدالتوں کےخلاف کنٹینرپرچڑھ رہے ہیں۔عوام کے پیسوں سے لوگوں کو اکٹھا کیا جا رہا ہے اور ریاستی خرچے پر ایک سیاسی شو کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔مسلم لیگ(ن)بلدیاتی حکومت اور پولیس کو استعمال کر رہی ہے۔نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) جتنی بھی کوشش کر لیں لوگ ان کے ساتھ ٹھہر نہیں سکیں گے ایک ڈیڑھ گھنٹے بعد ان کے قافلوں سے لوگ نکلنا شروع ہوجائیں گے ، کرائے کے لوگوں اور جنون میں فرق ہے ، تمام تر سرکاری وسائل استعمال کرنے کے باوجود یہ لوگ میرے مقابلے میں10فیصد بھی لوگ نکالیں تو میں سمجھوں گا کہ مسلم لیگ (ن) کا جی ٹی روڈ شو کامیاب ہوگیا ہے۔پہلے مرحلے میں ایک مافیا کے خلاف جنگ کی، پارٹی ایک مرحلے سے گزرکر دوسرے میں داخل ہوچکی ہے اب پارٹی کو الیکشن کے لئے تیار کر رہے ہیں اور جلد ہی پارٹی کے ٹکٹوں کا فیصلہ کردیں گے۔

عدالت عظمیٰ نے شریف خاندان کے ساتھ نرمی برتی ،پاناما کیس کی جے آئی ٹی سے ہی سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی تحقیقات کرائی جائے ،نواز شریف نے میری تقریر سن لی تو اب وہ جی ٹی روڈ پر آنے کا ارادہ منسوخ کردیں :طاہر القادری
عمران خان نے مطالبہ کیا کہ نواز شریف پرتوآرٹیکل 6 لگنا چاہیے تھا،یہ سمجھتے ہیں کہ نیب پردباﺅ ڈال کربچ جائیں گے،ایسانہیں ہونہیں ہوگا کیوں کہ یہ اربوں روپے کی کرپشن میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں اب انہیں این آراوملے گااورنہ ہی آپ کوئی دباﺅ  ڈال سکتے ہیں۔پانامہ کیس کے فیصلے پر ساری قوم خوش ہے ، جمہوریت کے نام پر آمریت تو ایسا ہی ہوتا ہے،انہوں نے پہلے کہاتھاکہ فیصلہ مانیں گے اب نہیں مان رہے۔ نواز شریف کی جانب سے سڑکوں پرنکل کرکیاپیغام دیاجارہاہے کہ چوری کرناجائزہے؟آپ نے چوری کیا ہے آپ کیا پیغام لے کر عوام میں جار ہے ہیں؟
چیئرمین تحریک انصاف عمران کا مزید کہنا تھا کہ ماڈل ٹاﺅن جیساواقعہ دنیاکی کسی جمہوریت اورآمریت میں نہیں ہوا،پوری قوم طاہر قادری کا ساتھ کھڑی ہے۔ ماڈل ٹاﺅن واقعے پر طاہر القادری کی حمایت جاری رکھیں گے۔ملک میں امیر اور غریب کے کئے الگ الگ قوانین ہیں ، ماڈل ٹاﺅن میں بے گناہ افراد کا خون بہایا گیا ہے جس کی رپورٹ تاحال شائع نہ کرنا افسوسناک ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -