ڈاکٹر ایک ایسے وقت میں مریض کے پاس جاپہنچا جب وہ...

ڈاکٹر ایک ایسے وقت میں مریض کے پاس جاپہنچا جب وہ...
 ڈاکٹر ایک ایسے وقت میں مریض کے پاس جاپہنچا جب وہ...

  



ایک اسپیشلسٹ ڈاکٹر سے ملاقات کا وقت لینے کے لئے مریضوں کو مہینوں انتظار کرنا پڑتا تھا۔ ایک مرتبہ یہ ڈاکٹر صاحب بغیر وقت اچانک ایک مریض کے فلیٹ پر پہنچ گئے۔ مریض ان کی آمد سے بے حد خوش ہوا۔اس نے ڈاکٹر سے اظہار تشکر کے طور پر کہا۔”آپ نے بڑی عنایت کی جو تشریف لائے مگر غالباً آپ نے اگلے ماہ کا وقت دیا تھا۔“

مریض کی بات سن کر ڈاکٹر مسکرایا اور بولا۔”دراصل ہوا یہ کہ تمہارے ساتھ والے بلاک میں مجھے ہنگامی طور پر ایک مریض کو دیکھنے کے لئے آنا پڑا مگر بدقسمتی سے جب میں یہاں پہنچا تو وہ مر چکا تھا۔میں نے سوچا کہ جب یہاں آہی گیاہوں تو تمہیں بھی نمٹاتا چلوں۔“

(عاصم رفیق۔قرطبہ سپین )

مزید : لافٹر


loading...