ن لیگ نے عدالت کے فیصلہ پرعملدرآمد کیا،تسلیم نہیں،نواز شریف دوبارہ وزیراعظم بنیں گے :سائرہ افضل تارڑ

ن لیگ نے عدالت کے فیصلہ پرعملدرآمد کیا،تسلیم نہیں،نواز شریف دوبارہ وزیراعظم ...
ن لیگ نے عدالت کے فیصلہ پرعملدرآمد کیا،تسلیم نہیں،نواز شریف دوبارہ وزیراعظم بنیں گے :سائرہ افضل تارڑ

  



حافظ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہاہے کہ ن لیگ نے عدالت کے فیصلہ پرعملدرآمد کیا ہے تسلیم نہیں کیا، نواز شریف ایک بار پھر عوام کے ووٹ کی طاقت سے وزیراعظم بنیں گے۔

شاہد خاقان عباسی کی سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات، ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

تفصیلات کے مطابق سائرہ افضل تارڑ کا میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عدالتی فیصلوں ،جیلوں ،پھانسیوں سے قیادت اورپارٹیاں ختم نہیں ہوتیں کیونکہ ماضی میں جس لیڈرکوپھانسی دی گئی تھی اور آج ا س کی قبرکوبھی ووٹ پڑرہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جولوگ عورت کی عزت نہیں کرسکتے،وہ ملک کیاچلائیں گے؟۔شہبازشریف پنجاب میں رہیں گے جبکہ این اے120 کیلئے کوئی اورامیدوارلایا جائے گا۔ ایک شیرکو زخمی کیاگیا مگر لوگ جانتے ہیں کہ جب شیرزخمی ہوتوحالات کیا ہوتے ہیں، نوازشریف عوام کے ووٹوں سے دوبارہ وزیراعظم بنیں گے۔

مزید : حافظ آباد