زندگی میں کبھی بھی پیچھے مڑکردیکھنا نہیں چاہتی: کترینہ کیف

زندگی میں کبھی بھی پیچھے مڑکردیکھنا نہیں چاہتی: کترینہ کیف
زندگی میں کبھی بھی پیچھے مڑکردیکھنا نہیں چاہتی: کترینہ کیف

  



ممبئی(یوا ین پی) بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے کہاہے کہ میں زندگی میں پیچھے مڑکرنہیں دیکھنا چاہتی، زندگی میں جوکچھ بھی ہوتا وہ کسی نہ کسی مقصد کے تحت ہوتا ہے۔

سورج نے شاہ رخ خان کی بیوی کاچہرہ بدل دیا، پہچاننا مشکل ہوگیا

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق باربی ڈول کترینہ کے لیے گزشتہ سال ذاتی زندگی اورپروفیشنل حوالے سے اچھا نہیں رہا، جہاں اداکارہ کی اپنے گہرے دوست رنیرکپورسے علیحدگی بھی ہوئی جب کہ وہ فلموں کے حوالے سے بھی کوئی خاص پرکارکردگی نہیں دکھاپائیں ۔اداکارہ سے جب ان کے ماضی اورمستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے پوچھا گیا تو کترینہ کا کہنا تھا کہ وہ زندگی میں کسی بھی چیز سے پیچھے بھاگنا نہیں چاہتی ہیں، انسان ہونے کے ناطے ہمیں زندگی میں خود آگے بڑھنا چاہیے جب کہ زندگی میں جو بھی ہورہا ہو اسے قبول کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ زندگی میں کبھی بھی پیچھے مڑکرنہیں دیکھنا چاہتی ہیں جب کہ زندگی میں جو کچھ بھی ہو چاہے محبت، علیحدگی، کامیابی ہویا ناکامی وہ کسی نہ کسی مقصد کے تحت ہوتا ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں ریلیزہونے والی کترینہ کی فلم’’ جگا جاسوس‘‘ بھی باکس آفس پر کوئی کمال نہ دکھا سکی۔

مزید : تفریح