نوازشریف کا جی ٹی روڈ کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور کا سفر ،خصوصی کنٹینر کی تیاری آخری مراحل میں داخل

نوازشریف کا جی ٹی روڈ کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور کا سفر ،خصوصی کنٹینر کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف کی اسلام آباد سے لاہور آمد ریلی کیلئے خصوصی کنٹینر کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہو گئی ،کنٹینر آج رات تک تیار ہو جائے گا ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق نوازشریف کل صبح نوبجے پنجاب ہاﺅس سے لاہور کیلئے روانہ ہوں گے ،قافلہ بذریعہ جی ٹی روڈ اپنے سفر شروع کرے گا ،اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی جبکہ بڑی تعداد میں ن لیگی کارکن بھی نوازشریف کے ہمراہ ریلی کی صورت میں سفر کریں گے ۔سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر نوازشریف کیلئے خصوصی کنٹینر تیار کیا جارہاہے جو کہ بلٹ پروف ہو گا اور امکان ظاہر کیا جارہاہے کہ کنٹینر کو بم پروف بھی بنایا جائے گا ،کنٹینر کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے جو کہ رات گئے تک تیار کر لیا جائے گا ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -