’اس دن میری طبیعت بے حد بگڑ گئی اور تقریباً موت ہوگئی تھی، جب بے ہوش تھا تو جہنم کا منظر دیکھا جہاں۔۔۔‘ موت کے بعد آدمی کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟ موت کے منہ میں جاکر واپس آنے والے شخص نے ایسی تفصیلات بیان کردیں کہ جان کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہوجائیں

’اس دن میری طبیعت بے حد بگڑ گئی اور تقریباً موت ہوگئی تھی، جب بے ہوش تھا تو ...
’اس دن میری طبیعت بے حد بگڑ گئی اور تقریباً موت ہوگئی تھی، جب بے ہوش تھا تو جہنم کا منظر دیکھا جہاں۔۔۔‘ موت کے بعد آدمی کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟ موت کے منہ میں جاکر واپس آنے والے شخص نے ایسی تفصیلات بیان کردیں کہ جان کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہوجائیں

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) یہ سوال زندگی کی سب سے بڑی پراسراریت ہے کہ مرنے کے بعد انسان کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟ کوئی ایسا طریقہ نہیں جس کے ذریعے معلوم ہو سکے کہ اس دنیا سے جانے کے بعد آدمی پر کیا گزرتی ہے تاہم بحث و مباحثے کی ویب سائٹ Redditپر ایک تھریڈ میں کچھ لوگ اپنے تجربات لوگوں کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔یہ وہ لوگ ہیں جو کسی حادثے کی وجہ سے طبی نقطہ نظر سے مر گئے لیکن حقیقت میں یہ مرے نہیں تھے، چنانچہ کچھ وقت کے بعد وہ زندگی کی طرف واپس لوٹ آئے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس دوران انہوں نے موت کے بعد کی زندگی کا تجربہ کیا اور یہی تجربہ وہ ویب سائٹ پر شیئر کر رہے ہیں۔

دفنانے سے پہلے غسل کے دوران ’مُردہ‘ خاتون اچانک اُٹھ بیٹھی اور اُٹھتے ساتھ ہی ایسا انکشاف کردیا کہ ہر طرف افراتفری پھیل گئی، فوری پولیس بلانا پڑگئی کیونکہ۔۔۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ایک شخص نے ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ ”20سال قبل میں نے ایک خاص مقصد سے بہت ساری دوائیاں کھا لیں جس کے بعدمجھے کچھ ہوش نہ رہا۔ مجھے نہیں معلوم کہ میں مر گیا تھا یا گہری نیند میں چلا گیا تھا لیکن مجھے اتنا یاد ہے کہ جیسے ہی میں نے ہوش کھویا، میں نے دیکھا کہ میں دوزخ میں ہوں۔ وہاں میں نے شیطان کو دیکھا، جو آگ کی بنی ہوئی دیوقامت چیونٹی کی شکل میں تھا اور پگھلتے ہوئے لاوے پر چل رہا تھا۔ میں نے آج تک یہ واقعہ تین چار لوگوں کو ہی سنایا ہے۔ میں ڈرتا ہوں کہ لوگ یہ جان کر خوفزدہ ہو جائیں گے کہ میں مرنے کے بعد دوزخ میں جانے والا ہوں۔“

رپورٹ کے مطابق یہ واحد شخص ہے جس نے عارضی موت کے بعد دوزخ دیکھنے کا اعتراف کیا۔ اس کے علاوہ جتنے لوگ بھی اپنے تجربات شیئر کر رہے ہیں انہوں نے انتہائی خوشگوار چیزیں ہی دیکھیں۔ ایک شخص کا کہنا تھا کہ ”میں نے مرنے کے بعد کوئی روشنی نہیں دیکھی، کوئی آواز نہیں سنی لیکن وہ ایک انتہائی پرسکون ماحول تھا۔“ایک شخص نے لکھا ہے کہ ”میں بیمار تھا اور ہسپتال میں تھا۔ ایک روز میں ’مر‘ گیا اور میں نے دیکھا کہ ایک سیاہ رنگ کا گیٹ ہے اور میں اس کے سامنے کھڑا ہوں۔ اسی دوران میں نے آواز سنی کہ ’ابھی تمہارے جانے کا وقت نہیں آیا۔‘ اس کے ساتھ ہی میں واپس زندگی کی طرف لوٹ آیا۔“ ایک خاتون نے لکھا ہے کہ ”میں نے عارضی موت کے دوران انتہائی خوبصورت اور پرامن جگہ دیکھی جہاں ایک بچہ بھی کھیل رہا تھا۔یہ دیکھنے کے بعد سے مجھے موت کا کوئی خوف نہیں رہا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...