کیا آپ کو معلوم ہے خون کو گرما دینے والا نغمہ جیوے جیوے پاکستان کس نے اور کب لکھا تھا؟اس وقت ملک کے حالات جان کر آپ بھی بے اختیار پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیں گے

کیا آپ کو معلوم ہے خون کو گرما دینے والا نغمہ جیوے جیوے پاکستان کس نے اور کب ...
کیا آپ کو معلوم ہے خون کو گرما دینے والا نغمہ جیوے جیوے پاکستان کس نے اور کب لکھا تھا؟اس وقت ملک کے حالات جان کر آپ بھی بے اختیار پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیں گے

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملی نغمے وطن سے محبت کو شہریوں کے دلوں میں موجزن کرتے ہیں،پوری قوم ان نغموں کی شاعری اور محسور کن موسیقی میں محو ہو جاتی ہے، پاکستانی شاعروں نے اس دیس کے لئے لاتعداد ملی نغمے تحریر کئے لیکن ان نغموں میں سے چند ایک نغمے امر ہوگئے، انہی نغموں میں ایک ملی نغمہ

جیوے جیوے پاکستان“ ہے ، ہر عمر کے پاکستانی کی زبان پر اس نغمے کے بول ہیں لیکن کسی کو اس بارے میں معلوم نہیں کہ یہ نغمہ کب ، کس نے اور کن حالات میں تحریر کیا گیا۔ جیوے جیوے پاکستان کے خالق ”نوابزادہ مرزا جمیل احمد خان“ ہیں جنہیں جمیل الدین عالی کے نام سے جانا جاتا ہے۔

”ایچ بی ایل“ اور ”داراز“ (Daraz) کی طرف سے 70 سالہ جشن آزادی منانے کی دعوت

جمیل الدین عالی کی ملک کے لئے لاتعداد خدمات ہیں لیکن ان میں سب سے بڑی خدمت ان کا ملی نغمہ”جیوے جیوے پاکستان “ ہے اس نغمے نے جمیل الدین عالی کو امر کردیا ہے۔ جمیل الدین عالی نے نغمے کی تخلیق کے حوالے سے چند سال قبل اہم انکشافات کئے ہیں جن میں انہوں نے بتایا تھا کہ کن حالات میں اور کیسے یہ نغمہ تحریر کرنے کا خیال ان کے ذہن میں آیا ۔ جمیل الدین عالی کا کہنا تھا کہ میں نے1971ءمیں لندن میں بیٹھ کر یہ نغمہ تحریر کیا تب میری عمر45سال تھی اور اس وقت ملک کے حالات بہت دگروں تھے ،  مشرقی پاکستان علیحدہ ہو چکا تھا ، صوبائیت اور لسانیت بام عروج کو پہنچ چکی تھی اور ملک بھر میں سندھی، بلوچی ، پٹھان، بنگالی اور پنجابی کی آوازیں بلند ہورہی تھیں، جب میں نے ملی نغمہ لکھا تو پوری قوم میرے ساتھ مل کر جیوے جیوے پاکستان بولنا شروع ہوگئے ، اس نغمے کی دھن پورے پاکستان کی دھن بن گئے اور یہ ملی نغمہ قوم کے دلوں کی آواز بن گیا۔

ویڈیو دیکھیں:

جمیل الدین عالی کا انتقال2015ءکو ہوا تھا ، انہوں نے ” جیوے جیوے پاکستان“ کے علاوہ ”اے وطن کے سجیلے جوانو!“ ، ”میرا پیغام پاکستان “ ، ”ہم تا بہ ابد سعی و تغیر کے ولی ہیں“ اور ” اتنے بڑے جیون ساگر میں ، تم نے پاکستان دیا “ جیسے شہرہ آفاق ملی نغمے بھی تحریر کئے ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...