نیشنل ایکشن پلان پرعمل نہ ہونے سے دہشتگردی مزید جڑ پکڑرہی ہے:بلاول بھٹو

نیشنل ایکشن پلان پرعمل نہ ہونے سے دہشتگردی مزید جڑ پکڑرہی ہے:بلاول بھٹو
نیشنل ایکشن پلان پرعمل نہ ہونے سے دہشتگردی مزید جڑ پکڑرہی ہے:بلاول بھٹو

  



کراچی(صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلا ن پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے دہشتگردی مزید جڑ پکڑ رہی ہے،حکومت خون کی ہولی کھیلنے والوں کو قابو کرے ۔

چودھری شوگر مل ریکارڈ ٹیمپر نگ کیس ،عدالت نے ظفر حجازی کی درخواست ضمانت منظور کر لی

تفصیلا ت کے مطابق بلاول زرداری کا کوئٹہ کے شہیدوکلا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام شہید وکلا کے خاندانوں غم میں ہم برابر کے شریک ہیں، پیپلزپارٹی ملک کے تمام شہدا کی حقیقی وارث ہے اوران کے ساتھ ہے جبکہ وکلا پر حملہ آور دہشتگرد اصل میں ملک اور آئین پرحملہ آور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اصل میں قائداعظم اور قائدعوام کے پاکستان پر حملہ ہے جبکہ اس حملے کو روکنے کے لئے ہم سب کو ملکر مقابلہ کرنا ہے۔ شہید بینظیر بھٹو اور دیگر شہدا کی وارث پوری پاکستانی قوم ہے، شہید بی بی نے قربانی دیکر پوری قوم کو ایک ایسا راستہ دکھایا جو قوموں کو سرخرو رکھتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال سول ہسپتال کوئٹہ میں خود کش دھماکے میں 56وکلا سمیت 76افراد شہید اور92زخمی ہوئے جن میں بیشتر سینئر وکلا تھے۔

مزید : کراچی


loading...