ٹویوٹاکرولا کا نیا ماڈل متعارف کروادیا گیا، اس میں کیا خاص بات ہے؟ دیکھ کر پاکستانی خوش ہوجائیں گے

ٹویوٹاکرولا کا نیا ماڈل متعارف کروادیا گیا، اس میں کیا خاص بات ہے؟ دیکھ کر ...
ٹویوٹاکرولا کا نیا ماڈل متعارف کروادیا گیا، اس میں کیا خاص بات ہے؟ دیکھ کر پاکستانی خوش ہوجائیں گے

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کاریں بنانے والی معروف کمپنی ٹویوٹا نے اپنی تازہ ترین پیشکش نئی ’ٹویوٹاکرولا آلٹس گرینڈ 2017ء“ متعارف کروادی ہے۔ ویب سائٹ پاک وہیلز کی رپورٹ کے مطابق ٹویوٹا انڈس موٹرز نے گزشتہ روز اس گاڑی کی لانچنگ کے موقع پر پی سی ہوٹل کراچی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا۔

دنیا کی وہ جیل جہاں قید ہونے کیلئے لوگ خود پیسے دے کر جاتے ہیں، آخر اس میں ایسا کیا ہے کہ لوگ جرم کئے بغیر اپنے خرچ پر قید ہوجاتے ہیں؟جواب جان کر آپ کا بھی دل کرے گا ابھی پہنچ جائیں

کرولا آلٹس گرینڈ میں سمارٹ ٹیکنالوجی اور ایرگونومکس کا حسین امتزاج پیش کیا گیا ہے۔ خصوصاً اس کے ڈیش بورڈ کا ڈیزائن روایت اور جدت کا دلکش مجموعہ ہے۔ گاڑی کے الیکٹرک پاور سٹیئرنگ پر چمڑا جڑا گیا ہے جبکہ اس میں آڈیو اور مڈ سوئچز کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ انفارمیشن ڈسپلے کو نئے رنگوں کے اضافے کے ساتھ مزید خوبصورت بنادیا گیا ہے۔ کرولا آلٹس گرینڈ کا انفوٹینمنٹ سسٹم بھی نئے ڈیزائن کا حامل ہے اس میں ٹچ سکرین کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے ذریعے سہولت کے ساتھ آپ اپنی پسند کی انٹرٹینمنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

اس گاڑی کی دیگر خوبیوں میں عقبی کیمرہ، فرنٹ کیمرہ، آٹو اے سی، عقبی آرم ریسٹ، فرنٹ کنسول باکس، فرنٹ کپ ہولڈر، سافٹ ٹچ پیڈ، پاور ونڈوز، سن گلاسز ہولڈر، لگیج ٹرے، سن روف، عقبی ریڈنگ لائٹ، پاور ساکٹ اور وائرلیس جیک بھی شامل ہیں۔ جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل 1.8L ڈوئل VVT-i انجن میں لینیئر سٹارٹ اسسٹ کا فیچر بھی متعارف کروایا گیا ہے۔ ہر طرح کے صارفین کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ گاڑی 9 دلکش رنگوں میں پیش کی جارہی ہے۔

مزید : بزنس


loading...