این اے 120ضمنی انتخاب کیلئے لیگی امیدوار کیلئے کلثوم نواز اور مریم نواز کا نام زیر غور :نجی ٹی وی

این اے 120ضمنی انتخاب کیلئے لیگی امیدوار کیلئے کلثوم نواز اور مریم نواز کا نام ...
این اے 120ضمنی انتخاب کیلئے لیگی امیدوار کیلئے کلثوم نواز اور مریم نواز کا نام زیر غور :نجی ٹی وی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )این اے 120ضمنی انتخاب کیلئے لیگی امیدوار کیلئے کلثوم اور مریم نواز کا نام زیر غور آ رہاہے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے شہبازشریف کے پنجاب میں مستقل رہنے کا اعلان کر دیاہے جبکہ شاہد خاقان عباسی بھی مستقل وزیراعظم رہیں گے اور یہ فیصلہ پارٹی مشاورت کے بعد کیا گیاہے ۔این اے 120کے ضمنی انتخاب کیلئے کلثوم نواز اور مریم نواز کا نام سامنے آ رہاہے تاہم امیدوار کا حتمی فیصلہ نوازشریف پارٹی مشاورت کے بعد ہی کریں گے ۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے این اے 120ضمنی انتخاب کیلئے اپنی امیدوار یاسمین راشد کا اعلان کر دیاہے۔

مزید : اسلام آباد


loading...