شریف فیملی نے پنجاب ہاﺅس خالی کردیا، سابق وزیر اعظم کا خاندان خصوصی طیاروں کے ذریعے لاہور پہنچ گیا

شریف فیملی نے پنجاب ہاﺅس خالی کردیا، سابق وزیر اعظم کا خاندان خصوصی طیاروں ...
شریف فیملی نے پنجاب ہاﺅس خالی کردیا، سابق وزیر اعظم کا خاندان خصوصی طیاروں کے ذریعے لاہور پہنچ گیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خاندان نے پنجاب ہاﺅ س اسلام آباد خالی کردیا ہے جبکہ خاندان کے افراد خصوصی طیاروں کے ذریعے لاہور پہنچ گئے ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خاندان نے پنجاب ہاﺅس خالی کردیا ہے ، خاندان کے17افراد2خصوصی طیاروں کے ذریعے اولڈ ائرپورٹ لاہور پہنچے جنہیں بعد ازاں سخت سیکورٹی میں رائیونڈ پہنچا دیا گیا ہے، خاندان کے افراد کے ہمراہ نواز شریف کا ذاتی سامان بھی پہنچا دیا گیا ہے تاہم خاندان کے کون کون افراد لاہو رپہنچے ہیں اس حوالے سے کچھ نہیں کہا گیا ہے۔

کیا آپ کو معلوم ہے خون کو گرما دینے والا نغمہ جیوے جیوے پاکستان کس نے اور کب لکھا تھا؟اس وقت ملک کے حالات جان کر آپ بھی بے اختیار پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیں گے

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اسلام آباد سے لاہور براستہ جی ٹی روڈ کل(بدھ) آئیں گے ، ان کے استقبال کے لئے جی ٹی روڈ پر مختلف شہروں میں خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔

مزید : قومی