نوازشریف کواپوزیشن کی رائے کا خیرمقدم کرنا چاہیے تھا،میاں صاحب چارٹرآف ڈیموکریسی پرچلتے توگھرنہ جاتے:خورشید شاہ

نوازشریف کواپوزیشن کی رائے کا خیرمقدم کرنا چاہیے تھا،میاں صاحب چارٹرآف ...
نوازشریف کواپوزیشن کی رائے کا خیرمقدم کرنا چاہیے تھا،میاں صاحب چارٹرآف ڈیموکریسی پرچلتے توگھرنہ جاتے:خورشید شاہ

  



قصور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن لیڈر قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہاہے کہ نوازشریف کواپوزیشن کی رائے کا خیرمقدم کرنا چاہیے تھا،اگر میاں صاحب چارٹرآف ڈیموکریسی پرچلتے توگھرنہ جاتے۔

نیشنل ایکشن پلان پرعمل نہ ہونے سے دہشتگردی مزید جڑ پکڑرہی ہے:بلاول بھٹو

تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ ن لیگ کوسپریم کورٹ کافیصلہ تسلیم کرناچاہیے کیونکہ عدالت کبھی سازشوں پرمبنی فیصلے نہیں دیتی جبکہ ماضی میں بھی ایسے فیصلے آئے ہیں جو سب نے مانے ہیں لیکن نوازشریف نہ جانے کیوں عوام کاسہارالیناچاہتے ہیں ؟۔انہوں نے کہاکہ باربارنوازشریف کوکہا جس ادارے نے آپ کو طاقت بخشی اسے عزت بھی دولیکن آج نوازشریف مانتے ہیں ذوالفقاربھٹو صحیح کہتے تھے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔

مزید : قومی


loading...