پنجاب پولیس نے گلی محلے کی سطح پر انٹیلی جنس سسٹم متعارف کروا دیا

پنجاب پولیس نے گلی محلے کی سطح پر انٹیلی جنس سسٹم متعارف کروا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہو ر(ڈیلی پاکستان آن لائن) سی سی پی او  لاہور پولیس امین وینس کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے گلی محلوں کی سطح پر نیا انٹیلی جنس سسٹم عمل میں لایا گیا ہے جس کے تحت 111کے نام سے ایپلیکشن متعارف کرا دی ہے۔ امین وینس کا کہناتھا کہ111ایپلیکشن سے شہری اور پولیس جرائم سے متعلق خفیہ اطلاعات حساس اداروں تک پہنچا سکیں گے۔ اس نئے سسٹم سے اسٹریٹ کرائم میں واضح حد تک کمی آئے گی جبکہ جرائم پیشہ عناصر کا بچنا بہت مشکل ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بند روڈ پر ہونے والے دھماکے میں مجموعی طور پر 40 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

مزید :

لاہور -