شہبازشریف کو پارٹی کا نیا صدر منتخب کریں گے :راجہ ظفر الحق

شہبازشریف کو پارٹی کا نیا صدر منتخب کریں گے :راجہ ظفر الحق
شہبازشریف کو پارٹی کا نیا صدر منتخب کریں گے :راجہ ظفر الحق

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو پارٹی کا نیا صدر منتخب کریں گے ۔

نجی ٹی وی دنیانیوز کے پروگرام میں اینکر اجمل جامی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ راجہ ظفر الحق نے غیر ملکی ادارے کو انٹریو کے دوران بتایا کہ ن لیگ شہبازشریف کو پارٹی کا نیا صدر منتخب کرے گی ۔جس پر سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے قائم مقام صدر لایا جائے گا اس کے بعد ہی مستقل صدر کا انتخاب کیا جائے گا ۔ان کا کہناتھا کہ جب پرویز مشرف نے نوازشریف کو نااہل کیا تو اس وقت بھی شہبازشریف نے پارٹی کی قیادت سنبھالی تھی ۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ن لیگ کو نوٹس جاری کیا ہے کہ پارٹی کیلئے نئے صدر کا انتخاب کیا جائے کیونکہ نااہل شخص پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتا ۔

مزید : قومی


loading...