مجھے اپنے گھر ہی میں سکون ملتا ہے ، اس لئے وزیر اعظم ہاﺅس منتقل نہیں ہوا: شاہد خاقان عباسی

مجھے اپنے گھر ہی میں سکون ملتا ہے ، اس لئے وزیر اعظم ہاﺅس منتقل نہیں ہوا: شاہد ...
مجھے اپنے گھر ہی میں سکون ملتا ہے ، اس لئے وزیر اعظم ہاﺅس منتقل نہیں ہوا: شاہد خاقان عباسی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزارت عظمیٰ ایک بہت مشکل ذمہ داری ہے اس ذمہ داری کے دوران انسان کو سکون چاہیے ہوتا ہے اور مجھے اپنے گھر کے علاوہ کہیں اور سکون کی نیند نہیں آتی اس لئے میں نے وزیر اعظم ہاﺅس کی بجائے اپنی گھر ہی میں رہنے کو ترجیح دی ہے۔

”باپ سراں دے تاج“، اپنے والد کو اللہ تعالی کے حوالے کرتی ہوں، مریم نواز

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ وزارت عظمیٰ ایک بھاری ذمہ داری ہے ، اس ذمہ داری کی ادائیگی کے دوران سکون کی اشد ضرورت ہوتی ہے مجھے اپنے گھر میں ہی سکون ملتا ہے اس لئے وزیر اعظم ہاﺅس منتقل نہیں ہوا ، انسان جتنا بڑا ہو اسے اتنا ہی زیادہ سیکورٹی کے مسائل ہیں ان مسائل کو بہتر بنایا جا تا ہے نہ کہ ان سے نظریں چرائی جاتی ہیں۔اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ کی رہائش اپنے گھر میں ہو یا وزیر اعظم ہاﺅس میں بس اپنی کارکردگی بہتر ہونی چاہئے ۔

مزید : قومی