اگر نواز شریف نے حکم دیا تو ریلی میں ان کے ساتھ لاہور بھی چلوں گا، وزیر اعظم

اگر نواز شریف نے حکم دیا تو ریلی میں ان کے ساتھ لاہور بھی چلوں گا، وزیر اعظم
اگر نواز شریف نے حکم دیا تو ریلی میں ان کے ساتھ لاہور بھی چلوں گا، وزیر اعظم

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ کل پنجاب ہاﺅس تک جاﺅں گا، اگر نواز شریف نے حکم دیا تو ان کے ساتھ لاہور بھی جاﺅں گا۔

 نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی کا کہنا تھا کہ نواز شریف وزیر اعظم نہیں ہیں لیکن ان کی پالیسیاں قائم ہیں۔ان کی ملک دوست پالیسیوں کی وجہ سے آج پاکستان دنیا میں ایک مقام رکھتا ہے۔ وزیر اعظم کا عہدہ بڑی ذمہ داری ہے۔ نواز شریف کو وفاقی حکومت چلانے کا 30سالہ تجربہ ہے۔نواز شریف کل بروز بدھ اسلام آباد سے لاہور کیلیے ایک ریلی کی شکل میں سفر کریں گے۔اس ریلی میں شرکت کے حوالے سے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کل نواز شریف کے ساتھ پنجاب ہاﺅس جاﺅں گا اور اگر نواز شریف نے حکم دیا تو ساتھ بھی چلوں گا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا مزید کیا کہناتھا؟پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں

 

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...