نواز شریف کو بین الاقوامی امور کا وسیع تجربہ تھا ، خواجہ آصف بہترین وزیر خارجہ ثابت ہوں گے: وزیر اعظم

نواز شریف کو بین الاقوامی امور کا وسیع تجربہ تھا ، خواجہ آصف بہترین وزیر ...
نواز شریف کو بین الاقوامی امور کا وسیع تجربہ تھا ، خواجہ آصف بہترین وزیر خارجہ ثابت ہوں گے: وزیر اعظم

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف بین الاقوامی امور سے اچھی طرح واقف ہیں ان سے بہتر کوئی بھی شخص نہیں تھا جو خارجہ امور کو دیکھ سکے اس لئے اس وقت کوئی وزیر خارجہ  نہیں لگایا گیا ، خواجہ آصف ملک کے بہترین اور کامیاب ترین وزیر خارجہ  ثابت ہوں گے۔

مجھے اپنے گھر ہی میں سکون ملتا ہے ، اس لئے وزیر اعظم ہاﺅس منتقل نہیں ہوا: شاہد خاقان عباسی

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ” کیپٹل ٹاک“ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف خارجہ امور کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ، غیر ملکی سربراہان اور حکام کے ساتھ بہترین سفارتی کاری نواز شریف کا خاصہ ہے حکومت میں کوئی بھی ایسا فرد نہیں تھا جو وزارت خارجہ کو اس انداز سے چلا سکتا ہو۔ ان کے جانے کے بعد اب ہمیں وزیر خارجہ کی ضرورت ہے خواجہ آصف کو ملک کا ایک کامیاب ترین وزیر خارجہ دیکھیں گے اور پاکستان کو جس طرح کا وزیر خارجہ چاہیے خواجہ آصف اس معیار پر پورا اترے ہیں ۔ اس وقت پاکستان کے چین اور روس کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں امریکہ میں صدر کی تبدیلی کے بعد پاکستان کے تعلقات کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے جبکہ بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات مسئلہ کشمیر اور دیگر مسائل کے حل کے لئے پاکستان کے حق میں ہیں ، خواجہ آصف تمام ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات قائم کرنے کے لئے کوششیں کریں گے۔

مزید : قومی