وفاقی محکموں میں موجود کالی بھیڑوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا:احسن اقبال

وفاقی محکموں میں موجود کالی بھیڑوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا:احسن ...
وفاقی محکموں میں موجود کالی بھیڑوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا:احسن اقبال

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آنلائن)وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ وفاقی محکموں میں موجود کالی بھیڑوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،ہر ادارہ اپنے فرائض کی ادائیگی سے متعلق عوام کے سامنے جوابدہ ہے۔

اگر نواز شریف نے حکم دیا تو ریلی میں ان کے ساتھ لاہور بھی چلوں گا، وزیر اعظم

تفصیلات کے مطابق احسن اقبال کا وزارت داخلہ کے ذیلی اداروں کے سربراہان سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کے ماتحت تمام اداروں کے سربراہان پر بھاری ذمے داریاں عائد ہوتی ہیں، سب سے بڑا چیلنج اپنی کارکردگی کو جدید اسلوب میں ڈھالنے کا ہے، دوسرا بڑا چیلنج ان اداروں کی کارکردگی کو مربوط بنانا ، ان میں تعاون بڑھانا ، تیسرا شہریوں، قانون نافذ کرنیوالے اداروں میں تعاون کو فروغ دینا اور چوتھا چیلنج قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے افسران، اہلکاروں کی استعداد کار بڑھاناہے۔انہوں نے کہاکہ وزارت داخلہ کے ماتحت ہر ادارہ ایک مخصوص کام انجام دینے پر مامور ہے اوروفاقی وزارت داخلہ اپنے اداروں کیلئے ایک سیکریٹریٹ ،مشترکہ پلیٹ فارم ہے جبکہ مطلوبہ نتائج پر پہنچنے کیلئے وزارت داخلہ سے جڑے تمام اداروں کو ملکر کام کرنا ہے کیونکہ وفاقی حکومت کے ماتحت قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارکردگی کا صوبائی اداروں پر براہ راست اثر ہوتا ہے۔

مزید : قومی


loading...