سیاست میں خواتین کو چوکوں ، چوراہوں میں گھسیٹنااور موضوع بحث بناناانتہائی شرمناک، ایم ڈی خیبر بینک کو ہٹانے کے لئے کے پی حکومت کو مہلت دے دی :سینیٹر سراج الحق

سیاست میں خواتین کو چوکوں ، چوراہوں میں گھسیٹنااور موضوع بحث بناناانتہائی ...
سیاست میں خواتین کو چوکوں ، چوراہوں میں گھسیٹنااور موضوع بحث بناناانتہائی شرمناک، ایم ڈی خیبر بینک کو ہٹانے کے لئے کے پی حکومت کو مہلت دے دی :سینیٹر سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہسیاست میں خواتین کو چوکوں اور چوراہوں میں گھسیٹنااور موضوع بحث بناناانتہائی شرمناک ہے،

نظریہ پاکستان اور آئین  کو کسی بھی صورت نقصان نہیں پہنچنے دینگے،وزیر اعظم کے آئین سے دفعہ 62اور63نکالنے کی بات کی مذمت اور مزاحمت کااعلان بھی کرتے ہوئے  ان دفعات کو ہر ادارے میں لاگو کرنے کیلئے جدوجہد کرینگے،ملک کو بیرونی قوتوں سے زیادہ ہمارے اپنے حکمرانوں اور بیوروکریٹس سے خطرات ہیں، صوبائی حکومت میں اپنے حصے کی کارکردگی سے مطمئن ہیں ،ہماری وزارتوں میں ایسی بہتری آئی ہے کہ عوام وہ بہتری خود محسوس کررہے ہیں،خیبربنک کے حوالے سے تمام معاملات سامنے آچکے ،ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ تمام انکوائریوں میں ہمارے وزیر پرکسی مالی بدعنوانی کاالزام ثابت نہیں ہوا،خیبربینک ایم ڈی کے حوالے سے صوبائی جماعت نے وزیر اعلیٰ سے براہ راست رابطہ کرلیاہے اور ایم ڈی ہٹانے کیلئے باقاعدہ مہلت دے دی ہے، افغانستان میں امن سے پاکستان کا امن وابستہ ہے۔

 اباسین آرٹس کونسل پشاور کے زیر اہتمام ممتاز صحافی شریف فاروق کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی اس ملک میں اسلامی نظام کیلئے روز اول سے جدوجہد کررہی ہے، سیاست میں ہمارے لئے تمام آپشن موجود ہیں،دینی جماعتوں کے درمیان کوئی فاصلے نہیں ، جماعت اسلامی آئندہ آنے والے انتخابات میں قوم کو ایسی قیادت دینے کیلئے جدوجہد کررہی ہے جو کلین ہواور آئین کے دفعہ 62اور 63پرپورا اترتی ہو،  آئین میں الیکشن کے حوالے سے جو دفعات اور قوانین ہیں ان پر عمل کیا تو پھر قوم کو کلین اور نیک شہرت قیادت مل جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ آج اگر ملک میں اقتدار پر چند خوانین ،جاگیردار اور مٹھی بھر اشرافیہ کا قبضہ ہے تو اسکی وجہ قانون و آئین پر عمل نہ کرنا ہے ، ملک میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ایک نئے مرحلے کا آغاز ہوچکا ہے اور انشاءاللہ بہت جلد قوم کو سپریم کورٹ کی جانب سے مزید خوشخبریاں ملیں گی۔انہوں نے کہا کہ قوم بھی اب ان لوگوں کو جان چکی ہے جو بار بار مختلف چہروں ،جماعتوں ،جھنڈوں اور نعروں کے ذریعے ملک پر مسلط رہے،  قومی خزانے کو لوٹا اور لوٹی ہوئی رقم بیرونی ممالک کے بنکوں منتقل کردی ،اب عوام ان لوگوں کا احتساب چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اس مٹھی بھر اشرافیہ سے نجات کیلئے طویل ترین تحریک چلائی،اس دوران کئی کارکن شہید اور کئی زخمی ہوئے قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں اب یہ تحریک باالآخر فیصلہ کن مرحلے میں ہیں جبکہ دوسری طرف اسی تحریک کے نتیجے میں ملک کا وزیر اعظم کٹہرے میں ہے اور نااہل ہوچکا ہے۔

مزید :

قومی -