قطرکی جانب سے طالبان کی مدد کے ٹھوس شواہد ہیں:سعودی عرب

قطرکی جانب سے طالبان کی مدد کے ٹھوس شواہد ہیں:سعودی عرب
قطرکی جانب سے طالبان کی مدد کے ٹھوس شواہد ہیں:سعودی عرب

  



کابل(آئی این پی )افغانستان میں تعینات سعودی عرب کے ناظم الامور ماشری الحربی نے کہا ہے کہ قطر افغانستان میں خانہ جنگی کو ہوا دینے کے لیے طالبان اور دوسرے عسکریت پسند گروپوں کی مالی مدد کرتا رہا ہے، ان کے پاس قطر کی طرف سے طالبان کی مالی مدد کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔

ایشیا ء کے لیے نئی حکمت عملی ، وائٹ ہاؤس اور کانگریس انتظامیہ کے درمیان تنا ؤ بڑ ھ گیا

غیر ملکی میڈیاکے مطابق سعودی ناظم الامور کا کہناتھا کہ افغانستان میں طالبان اور خطے میں سرگرم دوسرے عسکریت پسند گروپوں کی مالی امداد قطر کی سرکاری پالیسی کا حصہ ہے اورسعودی عرب کے پاس اس کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور خلیجی ملکوں نے دہشت گردی کے مخالف موقف اختیارکرتے ہوئے افغانستان میں امن و استحکام کی پالیسی اختیار کی مگر قطر نے تحریک طالبان افغانستان کی مدد جاری رکھی۔

مزید : عرب دنیا