پولیس کا رینجرز کے ساتھ سینٹرل جیل سکھر میں سرچ آپریشن ، بڑی تعداد میں ممنوعہ سامان برآمد

پولیس کا رینجرز کے ساتھ سینٹرل جیل سکھر میں سرچ آپریشن ، بڑی تعداد میں ...
 پولیس کا رینجرز کے ساتھ سینٹرل جیل سکھر میں سرچ آپریشن ، بڑی تعداد میں ممنوعہ سامان برآمد

  



سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایس ایس پی سکھر مسعود احمد بنگش کے حکم پر سکھر پولیس نے رینجرز کے ساتھ سینٹرل جیل میں کمپاؤنڈ سرچ آپریشن کیا ،  آپریشن ڈی ایس پی سی آئی اے کی سربراہی میں کیا گیا ،  دوران تلاشی مختلف بیرک اور سیل سے متعدد اشیا برآمد کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سکھر سینٹرل جیل میں رینجرز ، پولیس اور دیگر حساس اداروں نے کسی اطلاع کے بغیر سرچ آپریشن کیا ،آپریشن کے دوران سیکیورٹی اداروں کی جانب سےبرآمد کئے گئے سامان میں 70 قینچیاں، 41 سوئے، 18 ٹیوزر، 51 نیل کٹرز، 10پیچکس، 4 پلاس، 7 یو ایس بی، 20 میموری کارڈ، 100کے قریب اسپیکر، الیکٹرانکس کیٹلس، الیکٹرانک وائر، ایڈاپٹرز، ٹیپ ریکارڈ، الیکٹرانکس ڈیوائس لیمپ چارجر، موبائل فون اور چارجرز برآمد کئے گئے جبکہ 150 کے قریب کراکری آئیٹم بھی برآمد کی گئیں۔سرچ آپریشن جیل کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کیلئے کیا گیا، موجودہ سیکیورٹی حالات کے مطابق سکھر سینٹرل جیل میں خطرناک قیدیوں کی موجودگی کی بنا پر کیا تاکہ امن امان کی صورتحال برقرار رکھا جائے۔

مزید : سکھر


loading...