عائشہ گلالئی کے الزامات کے بعد عمران خان راہ فرار اختیار کر ر ہے ہیں : عابد شیر علی

عائشہ گلالئی کے الزامات کے بعد عمران خان راہ فرار اختیار کر ر ہے ہیں : عابد ...
عائشہ گلالئی کے الزامات کے بعد عمران خان راہ فرار اختیار کر ر ہے ہیں : عابد شیر علی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے توانائی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان پر گلا لئی نے غیر اخلاقی پیغامات کا الزام عائد کیا ہے مگر چیئرمین پی ٹی آئی اب ثبوت دینے کی بجائے اس معاملے سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم کا آئین کے آرٹیکل62ون ایف میں ترمیم کا عندیہ ،نواز شریف کو ہٹانا پاکستان کی ترقی کے خلاف سازش ہے : شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے توانائی چوہدری عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے عمران خان پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں ، ثبوت کیلئے عمران خان بلیک بیری کیوں نہیں دیتے۔ چیئرمین عمران خان پر الزامات عائد ہوئے تو ثبوت دینے سے بھاگ رہے ہیں۔ عمران خان کو پارلیمنٹ کے سامنے پیش ہو کر جواب دینا پڑے گا۔ عمران خان کے کرتوت عوام کے سامنے آ گئے ہیں اب وہ بچ نہیں سکتے ، ابھی تو شروعات ہے پی ٹی آئی سربراہ پر ابھی 10 ہزار اور بھی الزامات سامنے آئیں گے۔ جی ٹی روڈ نواز شریف کا ہے اور پاکستان کے عوام بھی نواز شریف کے ساتھ ہیں، وہ عوام کے دلوں میں بسے ہوئے ہیں ،جہاں سے انہیں کوئی نہیں نکال سکتا۔

مزید : قومی


loading...